چین کی صوبہ بلوچستان میں ایک اسکول بس پر حملے کی شدید مذمت

0

چینی حکومت ہر قسم کی دہشت گردی کی بھرپور مخالفت کرتی ہے،وزارت خا رجہ

بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماو ننگ نے پریس کانفرنس کے دوران صوبہ بلوچستان میں ایک اسکول بس پر حملے کی شدید مذمت کی۔ اس حملے  میں 5 افراد جاں بحق، 38 زخمی ہوگئے تھے، جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔

جمعرات کے روز ترجمان نے کہا کہ چینی حکومت اسکول وین پر حملے کی سخت مذمت کرتی ہے۔ ہم جاں بحق افراد کے لیے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں، اور جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

چینی حکومت ہر قسم کی دہشت گردی کی بھرپور مخالفت کرتی ہے، اور حکومت پاکستان کو معاشرتی استحکام کے قیام اور عوام کی جان و مال کے تحفظ  کے لیے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں مستقل حمایت فراہم کرتی رہے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!
[hcaptcha]