لوٹن (نمائندہ خصوصی) صدر اتحاد ملت اسلامیہ موومنٹ علامہ محمد اقبال اعوان نے بتایا ہے کہ یوکے اسلامک مشن عید الضحیٰ 6 جون بروز جمعہ کو کرے گی، انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آنے کی ٹھوس شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔
جس باعث سعودی عرب میں ذی الحج کا پہلا دن بدھ 28 مئی 2025 کو ہوگا ،اس طرح وقوفِ عرفہ جمعرات بتاریخ 5 جون اور عید الاضحی 6 جون بروز جمعے کو ہوگی۔ اسی مناسبت سے یوکے اسلامک مشن برطانیہ میں عید الضحیٰ 6 جون کو کرے گی۔
علامہ محمد اقبال اعوان نے خصوصی بیان میں کہا ہے کہ برطانوی پاکستانی کشمیری مسلم کمیونٹی عید الضحیٰ کے موقع پر اپنے مظلوم کشمیری عوام کی آزادی، الحاق پاکستان اور فلسطین کے عوام کی آزادی کے لیے بھی خصوصی دعائیں مانگے، انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ہم مملکت پاکستان کی خوشحالی اور استحکام کے لیے بھی خصوصی دعا گو ہیں۔
دریں اثنا مدینہ مسجد، یو کے اسلامک مشن ،اوک روڈ لوٹن نے عید الضحیٰ کی نمازوں کے اوقات کا اعلان کر دیا ہے:
جمعہ، 6جون، 10 ذوالحجہ
اوقات نماز عید الاضحٰی پہلی جماعت 7.00 بجے حافظ محمد فاروق دوسری جماعت
8.00 بجے قاری نذیر محمد اور تیسری جماعت
9.00 بجے علامہ محمد اقبال اعوان اور چوتھی جماعت
10.00 بجے حافظ شاہد احمد کی امامت میں ادا کی جائے گی ۔