28مئی کا دن پاکستان کی تاریخ کاسنہرا دن ہے، زاہد بختاوری

0

اس دن پاکستان نے بھارت کو دندان شکن جواب دے کر ایٹمی دھماکے کر کے ملک کو ناقابل تسخیر بنایا

اسلامی ممالک کو متحد ہو کر دین اور مسلمانوں کی حفاظت کیلئے کام کرنا ہوگا اسی میں سب کی بھلائی ہے

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) چیئرمین تحر یک دفاع پاکستان زاہد بختاوری نے 28 مئی کو یوم تکبیر کے موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 28 مئی پاکستان کی تاریخ کا سنہرا دن ہے اس دن پاکستان نے بھارت کو دندان شکن جواب د ے کر ایٹمی دھماکے کر کے ملک کو ناقابل تسخیر بناتے ہوئے پاکستان کو اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت بنایا۔

انہوں نے کہا کہ ایٹم بم کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم نے ایٹم بم بنا کرپاکستان اور اسلامی دنیا پر بڑا احسان کیا ان کی اس کاوش کو پاکستانی قوم تا حیات یاد رکھے گی زاہد بختاوری نے کہا کہ بد قسمتی سے اسلامی ممالک آپس میں متحد نہیں ہیں جس کیوجہ سے اسلام دشمن طاقتیں مسلمانوں پر مظالم و جبر کر رہی ہیں فلسطین پر اسرائیلی مظالم پر پوری دنیا اور اسلامی ممالک خاموش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر اسلامی ممالک اس طرح سے خاموش رہے توکفار کی ہمت اور بڑھ جائیگی اورمسلمانوںپر مظالم میں اضافہ ہوتا چلا جائیگا۔ زاہد بختاوری نے کہا کہ پاکستانی قوم کو ایٹم بم کے خالق اور اپنی افواج پر فخر ہے ۔

پاک فوج نے پہلے بھی ملکی سرحدوں کا دفاع کیا اور 9 اور 10 مئی کو بارتی جارحیت اور حملے کا بھرپور جواب دے کر بھارت کو پوری دنیا میں ذلیل و رسوا کر کے پوری دنیا پر باور کروا دیا کہ پاکستان اب ناقابل تسخیر بن چکا ہے اور اس کی جانب میلی آنکھ اٹھانے والے کو ایسا سبق سکھایا جائےگا کہ اس کی نسلیں بھی یاد رکھیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!
[hcaptcha]