پیرس :یوم تکبیر کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کی جانب سے پروقار تقریب کا اہتمام

0

پیرس (سلطان محمود سے) فرانس میں یوم تکبیر کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کی جانب سے مقامی ریسٹورنٹ میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا،تقریب کی صدارت پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر میاں محمد حنیف نے کی۔

تقریب کو میاں محمد حنیف، طلعت چوہان ، رانا محمود خان، چوھدری اصغر خان، راجہ اشفاق حسین اور تصور حسین تارڑ نے آرگنائز کیا، پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے صدر ڈاکٹر ارشاد کمبوہ کے علاوہ سفارتخانے کے عملے نے بھی شرکت کی ،تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صل اللہ علیہ والہ وسلم کے بعد پاکستان اور فرانس کے قومی ترانے بجائے گئے۔

تقریب میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے علاوہ پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی کثیر تعداد اور خواتین نے بھی شرکت کی،مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 28 مئی 1998 کا دن پاکستان کی تاریخ کا روشن ترین دن ہے، یہ وہ دن ہے جب پاکستان نے ہندوستان کے 5 کے مقابلے میں 6 ایٹمی دھماکے کرکے پوری امت مسلمہ کا پہلا ایٹمی اسلامی ملک بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ایٹمی ملک کی حیثیت سے دنیا میں اپنا مقام بنایا اور اس ایٹمی قوت ہونے کی وجہ سے ہندوستان کو ایک طویل عرصے تک پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی ہمت نہیں ہوئی، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک معجزہ ہے اور اس معجزے میں مسلم لیگ شامل ر ہی، ان کا کہنا تھا کہ ہماری ایٹمی صلاحیت نے بنیان مرصوص جنگ میں اپنی شاندار صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہندوستان کو عبرت ناک شکست دی اور پاکستانی فوج نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی زیر قیادت ایک مختصر سی جنگ میں ہندوستان کی بالادستی کا خواب ملیا میٹ کرکے رکھ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان نے پاکستان کو سمجھنے میں نہایت فاش غلطی کی اور اس کی اسے سزا بھگتنی پڑی ، ان کا کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پوری جر أت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کا نہ صرف نہ عزم کیا بلکہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کی ابتداء کر دی اور اس کا خمیازہ اسے اپنی جان دیکر ادا کرنا پڑا ۔

تقریب میں وقتاً فوقتاً پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد اور جنرل عاصم منیر زندہ باد کے نعرے گونجتے ر ہے، ان کا کہناتھا کہ بیرون ممالک میں بسنے والے تمام پاکستانیوں کو ایک ہونا چاہئے کیونکہ ہم سب بیرون ممالک میں پاکستان کے سفیر بھی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں باہر ر ہتے ہوئے پاکستان کا بہترین امیج دنیا کے سامنے رکھنا چاہئے۔

اپنے تمام سیاسی اختلافات کو پس پشت رکھتے ہوئے پاکستان اور پاک فوج کا جھنڈا بلند رکھنا چا ہئے، مقررین کا کہنا تھا کہ آج ہم سب یہاں بحیثیت پاکستانی ایک قوم کی طرح اکٹھے ہوئے ہیں، بعد میں یوم تکبیر کے سلسلے میں نعروں کی گونج میں کیک بھی کاٹا گیا ۔

تقریب سے خطاب کرنے والوں میں راجہ اشفاق،چوھدری اصغر خان، محترمہ نیر سلطانہ، شیخ وسیم احمد، چوھدری، رانا محمو،طا ہر رزاق، شیخ جاوید، طلعت محمود چوہان، ڈاکٹر محمد ارشاد کمبوہ اور میاں محمد حنیف شامل تھے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!
[hcaptcha]