28مئی یوم تکبیر کے حوالے سے یونان کے دارالخلافہ ایتھنز میں تقریب کا انعقاد

0

ایتھنز (پرویز احمد مغل سے) 28مئی2025 یوم تکبیر کے حوالے سے یونان کے دارالخلافہ ایتھنز میں ایک تقریب منعقد ہوئی ، دنیا بھر کی طرح یونان میں بھی یوم تکبیر کے حوالے تقریب ایتھنز کے مقامی ریسٹورنٹ میں منعقد ہوئی جس میں سیاسی سماجی و تاجر برادری صحافی برادری اور پاکستان کمیونٹی کے اکابرین نے بھرپور شرکت کی ۔

تقریب کا آغاز تلاوت قران پاک سے ہوا، نقابت کے فرائض پاکستان جنرلسٹ کلب رجسٹر یونان کے جنرل سیکرٹری مرزا رفاقت حسین نے سر انجام دیئے۔ تقریب میں یونان کے مشہور ارٹسٹ گلوکار فیض ابراہیم پاکستان مسلم لیگ نون یونان کے صدر اعجاز چوہدری پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن یونان کے صدر میاں محمد صفدر، مشہور شاعر سینئر صحافی مرزا نعیم، سہیل اجمل بٹ اور انٹرنیشنل منہاج القرآن کے ناظم شہزاد قادری ، سماجی کارکن چوہدری مہدی خاں دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا پاکستان آج کے دن پوری دنیا میں ایٹمی طاقت بنا جس سے پاکستان کے وقار اور سالمیت کو بلند کیا، یوم تکبیر پر ایٹمی دھماکہ کرنے والے کو خراجِ تحسین پیش کیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔

سابق وزیراعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو،سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ،نامور سائنسدان ڈاکٹر عبدا لقدیر خان، ڈاکٹر ثمر مبارک اور جس جس نے بھی پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں اہم کردار ادا کیا سب کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ۔

سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور نامور سائنسدان ڈاکٹر عبدا لقدیر خان اور ان کی پوری ٹیم نے اٹھائیس مئی 28 مئی 1998کو ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو عالم اسلام کی پہلی ایٹمی قوت بنایا ۔

یوم تکبیر پاکستان اور پوری امت مسلمہ کے لیے فخر ہیں، ارض پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے والے ہیرو ہمارا فخر ہے ،یوم تکبیر کی تقریب کے اختتام پر کیک کاٹا گیا،ملکی ترقی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔ پروگرام کا انعقاد سینئر آرٹسٹ و صحافی فیض ابراہیم نے کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!
[hcaptcha]