ایتھنز (پرویز احمد مغل سے) ایچ ای پاکستان کے سفیر عامر آفتاب قریشی نے جمہوریہ ہیلینک کی وزارت محنت اور سماجی امور میں سیکرٹری جنرل (لیبر ریلیشنز) مسٹر نیکوس میلاپیڈس سے ملاقات کی۔
دونوں معززین نے پاکستان سمیت تیسرے ممالک سے لیبر کی درآمد سے متعلق امکانات اور طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ ملاقات پاکستان کی جاری سفارتی اور مزدوروں کی رسائی کی کوششوں کا حصہ تھی اور وزارت خارجہ، اسلام آباد کے تعاون سے منعقد کی گئی تھی۔