"تمغہ امتیاز” کے حامل ٹی وی اینکر نصراللہ ملک (ڈائریکٹر نیو نیوز) کے اعزاز میں عشائیہ

0

عشائیہ کا اہتمام ممتاز پاکستانی بزنس مین مشتاق احمد کنور نے دبئی میں کیا

تقریب میں نصراللہ ملک کی بے باک صحافت اور ان کی صحافتی زندگی پر روشنی ڈالی گئی

ڈنر ایونٹ میں پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں اور دبئی قونصلیٹ سٹاف نے شرکت کی

دبئی (طاہر منیر طاہر سے) "تمغہ امتیاز” کے حامل پاکستان کے ممتاز ٹی وی اینکر (ڈائریکٹر نیو نیوز) نصراللہ ملک کی دبئی آمد پر ان کے اعزاز میں ممتاز پاکستانی بزنس مین مشتاق احمد کنور نےعشائیہ کا اہتمام کیا۔

تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں اور قونصلیٹ سٹاف نے شرکت کی جن میں علی زیب (قونصلر)، رئیس قریشی ایڈووکیٹ، سعدیہ عباسی ، بابر غوری، توقیر احمد ، بزنس مین عمران بٹ و دیگر شامل تھے- اس موقع پر شرکائے تقریب نے "تمغہ امتیاز” ملنے پر نصراللہ ملک کو مبارک باد پیش کی اور ان کی بے باک صحافت اور صحافتی زندگی پر بات چیت کی۔

اس موقع پر سابق وزیر برائے پورٹس و شپنگ بابر غوری نے اظہار خیال کرتے ھوئے کہا کہ نصراللہ ملک کا شمار ان صحافیوں میں ہوتا ہے جو اپنی پیشہ وارانہ صحافتی ذمہ داریاں پوری ذمہ داری اور بطریق احسن نبھا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نصراللہ ملک کو "تمغہ امتیاز” کا ملنا بڑے اعزاز کی بات ہے جس پر ہم انہیں خراج تحسین اور دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں- مہمان خصوصی نصراللہ ملک نے اپنے اعزاز میں تقریب منعقد کرنے پر اپنے میزبان مشتاق احمد کنور اور شرکائے تقریب کا شکریہ ادا کیا۔

تقریب کے میزبان مشتاق احمد کنور نے کہا کہ نصراللہ ملک بے باک اور جرات مندانہ صحافت میں نام پیدا کیا اور دوسروں کے لیے مثال بنے، انہوں نے کہا کہ یو اے ای میں مقیم پاکستانی صحافیوں کو نصراللہ ملک سے سیکھنااور ان کے نقش قدم پہ چلنا چاہیے ۔

آخر میں میزبان مشتاق احمد کنور نے تقریب میں آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ان کی تواضع پر تکلف ڈنر سے کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!
[hcaptcha]