سفارت خانہ پاکستان برن میں یوم تکبیر کی قومی وقار اور جذبے سے بھرپور تقریب

0

سفارت خانہ پاکستان، برن میں یومِ تکبیر کو نہایت عزت و احترام، قومی جوش و جذبے اور بیداری کے ساتھ منایا گیا

تقریب میں مقامی پاکستانی کمیونٹی، طلباء اور سفارت خانے کے عملے کی بھرپور شرکت کی

برن ، سوئٹزرلینڈ (عمران مزمّل سے) سفارت خانہ پاکستان، برن میں یوم تکبیر کی قومی وقار اور جذبے سے بھرپور تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں مقامی پاکستانی کمیونٹی، طلباء اور سفارت خانے کے عملے نے بھرپور شرکت کی،تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کے بعد قومی ترانے کی گونج میں پرچم کشائی کی گئی۔

سفارت خانے کے احاطے میں پاکستان کا پرچم بلند ہوا تو ہر چہرہ جذبہ حب الوطنی سے روشن ہو گیا۔28 مئی کا دن پاکستانی تاریخ میں وہ یادگار لمحہ ہے جب پاکستان نے دنیا کے سامنے ایک ایٹمی طاقت بن کر ابھرنے کا اعلان کیا۔ یہی دن پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور قومی وقار کا نشان بن چکا ہے۔ اسی مناسبت سے سفارت خانہ پاکستان، برن میں یومِ تکبیر کو نہایت عزت و احترام، قومی جوش و جذبے اور بیداری کے ساتھ منایا گیا۔

سفیر پاکستان ڈاکٹر مرغوب سلیم بٹ نے اپنے خطاب میں 28 مئی کی تاریخی اور قومی اہمیت کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن صرف ایک عسکری کامیابی نہیں بلکہ پوری قوم کے اتحاد، عزم، اور خودداری کی علامت ہے۔ یہ ہمارے قومی فیصلوں کی خودمختاری اور دفاعی صلاحیت کا مظہر ہے۔

سفیر پاکستان نے قا ئداعظم کے نظریات اور ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر میاں نواز شریف کی سیاسی بصیرت تک، ان تمام شخصیات کو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے پاکستان کو ناقابلِ تسخیر بنانے کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے لیکن اپنے دفاع کے لیے ہر حد تک جا سکتا ہے، اور یہی پیغام یومِ تکبیر کا اصل مغز ہے۔

تقریب کا اختتام دعائے خیر اور وطنِ عزیز کی ترقی و سلامتی کے لیے خصوصی دعا سے ہوا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!
[hcaptcha]