بلاگر وقاص گورایہ کے قتل کی سازش : پاکستانی نژاد برطانوی شہری مجرم قرار

0

لندن(تارکین وطن نیوز)ایک برطانوی شخص کو ہالینڈ میں پاکستانی سیاسی بلاگر کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کرنے کا مجرم پایا گیا ہے۔

میڈیا کے مطابق جیوری ٹرائل نے سپر مارکیٹ ورکر 31 سالہ محمد گوہر خان کو بلاگر احمد وقاص گورایا کو پاکستان میں قتل کرنے کی سازش کا مجرم قرار دیا۔ جج نے سزا 11 مارچ تک ملتوی کر دی۔

پراسیکیوٹر ایلیسن مورگن نے کہا کہ احمد وقاص گورایا ہالینڈ میں اپنی بیوی اور دو بچوں کے ساتھ رہتا تھا اور ایسا لگتا ہے کہ سوشل میڈیا پر طنزیہ پوسٹس میں پاکستانی حکام کے خلاف بات کرنے پر انہیں نشانہ بنایا گیا۔

مورگن نے کنگسٹن اپون ٹیمز میں جیوری کو بتایا کہ محمد گوہر خان کو پاکستان میں موجود لوگوں میں سے کسی نے سپاری دی ۔ انہوں مزید کہا کہ 2018 میں احمد وقاص گورایا کو ایف بی آئی سے اطلاع ملی تھی کہ انہیں نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔احمد وقاص گورایہ ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے پاکستان سے باہر مقیم تھے اور انہوں نے مقدمے کی سماعت میں شرکت نہیں کی۔

مشرقی لندن سے تعلق رکھنے والے محمد گوہر خان پر گزشتہ برس جون میں نیدرلینڈز میں احمد وقاص گورایا کے قتل کے لیے نامعلوم افراد کے ساتھ مل کر سازش کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ انہیں ٹرین کے ذریعے برطانیہ واپس آنے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!