اپوزیشن کے پاس کوئی قابل عمل ایجنڈا نہیں،تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گی، ڈاکٹر عمران خٹک

0

دبئی(نمائندہ خصوصی)سابق جنرل سیکر ٹری پی ٹی آئی متحدہ عرب امارات شاہد نذیر وڑائچ کی دعوت پر صدر پی ٹی آئی ابو ظہبی محمد ثقلین مہرو کی ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر عمران خٹک اور سابق صدر پی ٹی آئی دبئی ناصر خان سے ملاقات ہوئی ۔

ایم این اے ڈاکٹر عمران خٹک نےموجودہ سیاسی صورت حال بلخصوص عدم اعتماد پر گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس کوئی قابل عمل ایجنڈا نہیں ہے اور وہ اس تحریک میں ناکام ہوں گے۔

ڈاکٹر عمران نے مزید کہا کہ حکومت آئندہ الیکشن کے لیے تیاری کر رہی ہے اور ہم پہلے سے زیادہ بہتر نتائج کے ساتھ جیتیں گے اور حکومت بنائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!