قونصل جنرل بارسلونا مرزا سلمان بابر بیگ سے ملک عمران خلیل کی محمد شیراز بھٹی کے ہمراہ ملاقات

0

بارسلونا(نمائندہ خصوصی)سینئر نائب صدر پی ٹی آئی یوکے اور ترجمان برائے اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب یوکے ملک عمران خلیل کی صدر پی ٹی آئی سپین محمد شیراز بھٹی کے ہمراہ قونصل جنرل بارسلونا مرزا سلمان بابر بیگ سے قونصل خانہ میں ملاقات ہوئی ۔

ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر ان کے ساتھ جمیل چٹھہ بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران ملکی حالات اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔

وفد نے قونصل جنرل بارسلونا مرزا سلمان بابر بیگ اور عملہ کی کمیونٹی کے لئے خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!