دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں استقبال رمضان اور شب برأت کی ایک مشترکہ پرنور تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شارجہ، دبئی اور عجمان سے لوگوں نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ مبشر الرحمن قادری اور حافظ ثاقب نثار نے حاصل کی ۔
جبکہ محمد اکرم شہزاد، الحاج منظور حسین کریمی، عابد نواز قادری، ثاقب نثار، محمد علی مصطفائی، سرفراز مغل، محمد عارف صابری، محمد عظیم ، محمد علی قادری، حافظ مبشر، سفیان کریمی، محمد عمران صفدر، علامہ محمد ساجد رضوی اور دیگر ثنا خوانوں نے حمد و نعت پڑھ کر حاضرین مجلس کے دلوں کو منور کیا۔
محفل ہذا میں پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے صدر چودھری خالد حسین، جنرل سیکرٹری افتخار احمد چودھری، رضوان عبداللہ، محمد عمر بلوچ، فراز صدیقی، عارف عامر منہاس، ڈاکٹر محبوب احمد، عتیق الرحمن، سید خادم حسین، حاجی ذوالفقار، بابر علی، اللہ رکھا، خالد محمود، محمد نعمان، اظہر حیات، عامر بھٹی، حافظ زاہد علی اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر علمائے کرام نے ماہ رمضان کی آمد کے سلسلہ میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے استقبال رمضان کیا جبکہ شب برأت کے حوالے سے سیر حاصل تقاریر کیں جبکہ تقریب کے آخر میں اتحاد بین المسلمین اور قوم و ملک کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔