سٹاک ہوم (حافظ محمد عمران) سویڈن میں سفارت خانہ پاکستان کی جانب سے یوم پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں واقع پاکستانی سفارت خانہ کی جانب سے یوم پاکستانی کی تقریب کا آغاز سفیر پاکستان سویڈن و فن لینڈ ڈاکٹر ظہور احمد نے وطن پاک کے سبز ہلالی پرچم کو د یارے غیر کی فضائوں میں لہراکر کیا۔
تقریب میں سفارت خانہ پاکستان کے ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ کونسلرغلام مصطفیٰ نے یوم پاکستان کے حوالے سے صدراور وزیر اعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے جبکہ بچوں نے ملی نغمے گائے اوریوم پاکستان کے حوالے سے تقاریر بھی کیں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان ظہور احمد نے کہا کہ یوم پاکستان کی تقریب میں پاکستانی سویڈش کمیونٹی کے ایک کراس سیکشن کے نمائندگی موجود ہے، جس میں پاکستانی مسیحی کمیونٹی کے ارکان، طلباء، مصنفین، پیشہ ور افراد، تاجر اور اساتذہ موجود ہیں اور یہ افراد پاکستان اور سویڈن کی معیشتوں میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں جو ہمارے دیرینہ تعلقات کی علامت ہیں۔ تقریب کے آخر میں شرکاء نے وطن عزیز کی سالمیت و ترقی کے لئے خصوصی دعائیں بھی کیں۔