پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کی طرف سےمستحق خاندانوں کو ’’رمضان فوڈ پیکجز‘‘ کی تقسیم

0

ماہ رمضان ہمیں محبت، بھائی چارے، اخوت اور ہمدردی کا درس دیتا ہے،مستحقین کا خیال رکھنا ہمارا فرض ہے، صدر سوشل سینٹر شارجہ

دبئی(طاہر منیر طاہر)گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی پاکستان سوشل سینٹر شارجہ نے نادار اور مستحق خاندانوں کو’’رمضان فوڈ پیکجز‘‘ دینے کی روایت برقرار رکھی اور سینکڑوں خاندانوں کو "رمضان فوڈ پیکجز” دیے ۔ فوڈ پیکج میں مہینے بھر کا راشن موجود ہوتا ہے جس میں روز مرہ کے استعمال کی اشیا شامل ہوتی ہیں۔

راشن تقسیم کرنے کے وقت پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدر چودھری خالد حسین اور ان کی ٹیم کے ممبران چودھری افتخار احمد، عامر شفیق اور محمد اعظم بھی موجود تھے، اس موقع پر پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے جنرل سیکرٹری چودھری افتخار احمد اور صدر چودھری خالد حسین نے کہا کہ ماہ رمضان ہمیں تقویٰ، پرہیز گاری اور ایک دوسرے کا خیال رکھنے کا درس دیتا ہے۔

اس ماہ مقدس میں ہمیں اپنے نادار، غریب اور مستحق بہن بھائیوں کا احساس کرنا چاہیے اور ان کا ہر دم خیال رکھنا چاہیے۔پاکستان سوشل سینٹر شارجہ گزشتہ کی سال سے ماہ رمضان می راشن تقسیم کر رہا اور یہ دائرہ کار ہر سال بڑھ رہا ہے، جس سے سینکڑوں فیملیز مستفید ہوتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!