متحدہ عرب امارات میں خواتین کی فلاحی تنظیم Feminine Fusion کا قیام

0

Feminine Fusion ایک غیر سیاسی تنظیم ہے جو خواتین کو سپورٹ کرے گی

بیرون ملک خواتین کے مسائل کو حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، فرزانہ کوثر

امارات بھر میں مقیم پاکستانی عورتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا جائے گا

دوبئی (طاہر منیر طاہر) متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی خواتین کو در پیش مسائل کو جاننے اور ان کے مناسب حل کے لیے فلاح و بہبود کی ایک تنظیم Feminine Fusion کے قیام کا اعلان کیا گیا ہے۔

Feminine Fusion کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے تنظیم کی فاؤنڈر اور چیئرپرسن فرزانہ کوثر نے بتایا کہ یہ تنظیم مکمل طور پر غیر سیاسی ہے جو عورتوں کے حقوق اور ان کے تحفظ کے لئے بنائی گئی ہے۔ Feminine Fusion خواتین کی ضروریات اور تحریکوں کی حمایت کرتے ہو ئے ان میں بامعنی تبدیلی پیدا کرے گی تا کہ خواتین ہرلحاظ سے مضبوط ہوں اور ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کر سکیں۔

ہمیں خواتین کو اس قدر مضبوط بنانا ہے کہ وو مشکل وقت میں اپنے خاندانوں کو بھی سپورٹ کر سکیں- تنظیم کی فاؤنڈر اور چیئرپرسن فرزانہ کوثرکا کہنا ہے Feminine Fusion کے زیر اہتمام خواتین کو مختلف کر آمد کورسزکروائے جائیں گے، جن میں سیلف گرومنگ، انٹرویو ٹریننگ، بچوں کی دیکھ بھال کی تربیت، بچوں کی تعلیم، سلائی کی تربیت، میک اپ کی تربیت، چھوٹی گھریلو صنعتی معلومات، نسائی صحت، نسائی گھریلو کام، نسائی اسلامی مسائل، نسوانی قانونی مسائل، نسوانی شادی کی مشاورت وغیرہ شامل ہیں۔

فرزانہ کوثر نے کہا کہ سب سے پہلے امارات بھر میں مقیم پاکستانی عورتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا جائے گا اور بعد ازاں ان کی مشاورت سے تنظیم کے کاز کو آگے بڑھایا جائے گا۔

خواتین کی تنظیم Feminine Fusion کو جوائن کرنے اور مزید معلومات کے لیے [email protected] اس ای میل پر رابطہ کریں-

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!