سپریم کورٹ کا فیصلہ جمہوریت اور آئین کی جیت ہے، کیپٹن عاصم ملک

0

لاہور(تارکین وطن نیوز) سپریم کورٹ کا فیصلہ جمہوریت اور آئین کی جیت ہے، آئین کی بالادستی کے اس فیصلے پر میں میاں نوازشریف، پی ڈی ایم کی قیادت میاں شہبازشریف، آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمن، بلاول بھٹو زرداری، مریم نواز، حمزہ شہباز اور تمام پاکستانیوں کو مبارکباد دیتا ہوں، اس فیصلے سے ثابت ہوگیا کہ پاکستان کی بقا، ترقی اور استحکام آئین کی بالادستی میں ہے۔ان خیالات کا اظہار ممتاز پاکستانی رہنما اور سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن عاصم ملک نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ 9 اپریل کو میاں شہبازشریف عدم اعتماد کی کامیابی صورت میں وزیراعظم کے منصب پر فائز ہوجائیں گے اس لیے میں انکو پیشگی مبارکباد دیتا ہوں اور ان سے توقع رکھتا ہوں کہ وہ دور رس اور عوامی اقدامات کرکے غریب عوام کو ریلیف فراہم کریں گے کیونکہ اس وقت مہنگائی اور بے روزگاری نے عام پاکستانی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔

کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ثابت کردیا کہ وہ آئین اور قانون پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتی آج کا انکا فیصلہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے بہتر ثابت ہوگا، پاکستانی عوام پی ڈی ایم خصوصاً میاں شہبازشریف سے توقع رکھتی ہے کہ وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد وہ مہنگائی، بے روزگاری اور بدامنی ختم کرنے کے لیے بروقت اور ٹھوس فیصلے کریں گے، پاکستانی قوم کو آئین کی فتح مبارک ہو۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!