عمران خان نے روایتی سیاستدانوں کو پچھاڑ کر رکھ دیا

0

اکثر جنگوں میں دشمن کا دشمن دوست ہوتا ہے!

اس وقت عمران خان دنیا کی سب سے بڑی نام نہاد طاقت، پاکستان اور مسلمانوں کے سب سے بڑے دشمن سے تنہے تنہا لڑ رہا ہے ۔

کچھ تجزیہ نگاروں کے مطابق پاک فوج کا کردار اس وقت غیر جانبدار ہے، جب کہ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ دشمن سے اس کھلی جنگ میں فوج خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہوتی۔

پھر بھی یہ میرا نیک گمان ہے کہ آرمی اور حساس ادارے اپنے طور عمران خان جو اس وقت پاکستان کی بقاء کی جنگ لڑ رہا ہے اس کے ساتھ ہیں، کیوں کہ خان کی ہار پاکستان کی ہار ہے۔

سیاست کو ان نام نہاد ضمیر فروشوں نے اپنے ذاتی مفادات کے لیے بدنام تو کر ہی دیا ہے اور یہ سیاست دان کوڑے کے ڈبے کی طرح ہیں لیکن وہ مذہبی جماعتیں جو صبح شام امریکہ مردہ باد، امریکہ تیری موت آئی کے نعرے لگاتے نہیں تھکتے تھے ، جو امریکہ کو دھمکیاں دیتے تھے وہ کہاں ہیں، کیا وہ آج اس مرد مجاہد کے ساتھ ہیں یا وہ اپنی ذات اپنی انا کی تسکین کے لیے عمران خان کے خلاف ہیں، جب بڑی جنگ سر پر ہو تو چھوٹے چھوٹے ذاتی اختلافات ایک طرف رکھ کر ملکی سلامتی پر اکھٹا ہونا ضروری ہوتا ہے۔

اللّٰہ پاک نے عمران خان کو اگر یہ اعزاز دیا کہ غیروں کے درمیان جا کر اپنے پیارے حبیب آخر زماں حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی ناموس کی جنگ لڑے ، آپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت کو کھول کھول کر ایسے بیان کرے کہ دنیا اسلام کے نا صرف حکمران بلکہ عام مسلمان بھی عمران خان سے محبت کرنے لگیں تو میں اور آپ کیوں بغض رکھیں۔

اگر اللّٰہ نے عمران خان کو اسلام اور مسلمانوں کے لئے چن لیا ہے تو اس کے ماضی کی غلطیاں جو وہ خود مان کر توبہ کر کے آگے بڑھ چکا ہے کیوں کھنگالتے ہیں ، ہم کیوں اس کی چھوٹی موٹی کوتاہیاں برداشت نہیں کرتے جب کہ دعویٰ ہم یہ کرتے ہیں کہ حضور صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے نام پر جان بھی قربان ہے، اگر جان بھی قربان ہے تو ہم حضور صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کرنے والے اس عام سے گناہ گار شخص سے بغض کیوں رکھتے ہیں، کیوں کہ اس کی داڑھی نہیں ، یا وہ مغرب میں پڑھا یا پھر اس نے یہودی اہل کتاب کو مسلمان کر کے اس سے شادی کرلی ؟

کیا ہمیں اسلام کو سمجھنا ہے، اسلام کی روحانیت کو سمجھنا ہے یا ملا کے بتائے دین کو ماننا ہے جو وقت آنے پر اپنے مفاد میں دین کی تشریح کرتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!