مالمو (نمائندہ خصوصی) سویڈن کی ابھرتی ہوئی سیاسی جماعت پارٹیت نیانس کی جانب سے سویڈن کے تیسرے بڑے شہر مالمو میں مسلم کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جہاں مقامی مسلم کمیونٹی جس میں عرب ، ترک اوربوسنین کمیونٹی کے مذہبی و سماجی اداروں سمیت پاکستانی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی جن میں منہاج القرآن سویڈن سے بابر شفیع شیخ، اعجاز شیخ ، عامر صادق، امامیہ ویلفیئر آرگنائزیشن سے سید شیراز اور دیگر منتظمین، گیارہویں شریف سے راجہ عاطف شہزاد اور زعفران راجہ،دعوت اسلامی سویڈن سے محمد رضوان اور دیگر منتظمین، پاکستان کلچرل سوسائٹی سویڈن سے عامر جنجوعہ، پاک اسکانے بزنس فورم سے خرم خان، کشمیری رہنما محمد خوشحال اور ملک لیاقت، سماجی رہنما کلیم شیخ سمیت دیگر شامل تھے۔
پارٹیت نیانس کے نامزد کردہ پاکستانی نژاد سویڈش امیدوار زبیر حسین نے پاکستانی میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پارٹیت نیانس کی جانب سے سویڈن کے دیگر شہروں میں بھی افطار پارٹی کا اہتمام کیا جائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سویڈن میں حالیہ اسلاموفوبیا کے واقعات کے مدِنظر ہماری کمیونٹی کو پارٹیت نیانس کے حق میں ووٹ دینے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ ہماری سیاسی جماعت ایک واحد سیاسی جماعت ہےجو کہ ان مسائل کے سدباب کا مستقل حل نکال سکتی ہے۔
پارٹیت نیانس کی جانب سے نامزد کردہ دوسرے امیدوار نوید حسین نے بھی کمیونٹی کو درخواست کی کہ اس بار آپ کا قیمتی ووٹ پارٹیت نیانس کو دیں اور آنے والی نسلوں کے لئے آسانی پیدا کریں۔