فر ینکفرٹ:عمران خان کی حمایت میں پی ٹی آئی جرمنی الکیٹڈ باڈی کا امریکن ایمبیسی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

0

فرینکفرٹ(نمائندہ خصوصی)دنیا بھر کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین و سابق وزیراعظم عمران خان کی حمایت میںپی ٹی آئی جرمنی الکیٹڈ باڈی کے زیر اہتمام فر ینکفرٹ میں امریکن ایمبیسی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرے کی قیادت پی ٹی آئی کے کو آ رڈینیٹر حاجی جاوید اقبال ، سینئر رہنما توقیر بٹر ، حبیب الرحمٰن قاضی ،جویریہ کنول،مزمل شریف، ،چوہدری محمد فاروق بٹ،عون بسرا،محمد نوید انجم،مبین علی،زرین سومرو اور محمد فاروق بٹ نے کی ۔ یہ جرمنی کی تاریخ کا سب سے بڑاپاکستا نی کمیونٹی کا مظاہرہ تھا کیونکہ اس مظاہرے کا مقصد پاکستان کو بچانا اور موجودہ قائم کی گئی ا مپورٹیڈ حکومت سے نجات دلانا تھا۔

مظاہرین نے پلے کارڈز، پاکستانی اور پی ٹی آ ئی کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے جن پر عمران خان کی حمایت اور موجودہ حکومت کے خلاف نعرے درج تھے ،مظاہرین نے امریکی مداخلت کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

مقررین نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی جمہوری حکومت کے خلاف امریکی ایماء پر سازش کی گئی عوام پر امپورٹڈ حکومت مسلط کردی، ہم امپورٹڈ حکومت کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں، امپورٹڈحکومت میں تمام نیب زدہ اور کرپشن کیسز کا سامنا کر نے والے شامل ہیں ۔

مقررین نے کہاکہ ہم پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عمران خان کے خلاف ہو نے وا لی سازشوں کی تحقیقات کرائی جا ئیں ، امریکی نواز اپوزیشن کے رہنماؤں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالے جا ئیں۔

اس موقع پر پی ٹی آئی جرمنی کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ پاکستان پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں ، عمران خان کے بغیر کوئی سیاست نہیں ہوگی ہم عمران خان کے ساتھ تھے ،ساتھ ہیں اور ہمیشہ ساتھ ر ہیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!