نیویارک(نمائندہ خصوصی)نیو یارک میں مقیم پاکستان کی سیاسی و سماجی شخصیت اور پی ٹی آئی کے سرکردہ کارکن راجہ یاسر داؤد جنجوعہ آف محلہ راجگان کہوٹہ کی زیر قیادت اپنے قائد عمران خان سے اظہار یکجہتی اور شہباز حکومت کے خلاف ریلی نکالی گئی، ریلی کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام سمیت بیرون ملک میں بسنے والے پاکستانیوں کو امپورٹڈحکومت کسی صورت قابل قبول نہیں ۔
عمران خان پاکستان نہیں امت مسلمہ کا ہیرو ہے، پاکستانی عوام کو ایک محبت وطن لیڈر ملا ہے جو دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر تا ہے، ضمیر فروش نام نہاد لیڈروں کی طرع نظریں جھکا کر یا پر چیاں دیکھ کر بات نہیں کرتا۔
عمران خان نے پاکستانی عوام کے ساتھ ساتھ اورسیز پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کیے تھے، اللہ کی مدد ان کے ساتھ شامل حال ہے، انشاء اللہ ملک کا بچہ بچہ اپنے عظیم قائد کے ساتھ کھڑا ہے۔
ریلی میں ان کے ساتھ راجہ قیصر داؤد جنجوعہ،چوہدری معین الدین بشیر،عمران،چوہدری شاہد سندھو،علی، بہادر اور دیگر دوست بھی شامل تھے، انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان ہی اس ملک کا مستقبل ہیں، عمران خان کے ساتھ مخالفین کی تمام سازشیں ملک کی عوام ناکام بنا دیں گے ،ہمارا جینا مر نا اپنے قائد عمران خان کے ساتھ ہے ،عمران خان صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ عالم اسلام کے لیڈر ہیں، انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں عمران خان دو تہائی اکثریت کے ساتھ ملک کے وزیر اعظم منتخب ہونگے۔