PSP کے چیئر مین مصطفیٰ کمال کا پی ایس پی اوورسیز سے زوم میٹنگ پر خطاب
میٹنگ میں یو اے ای،سعودی عرب،برطانیہ،امریکہ، یورپ،آذر بائی جان اور دیگر ممالک سے پی ایس پی عہدیداران اور کارکنان نے حصّہ لیا
دبئی(طاہر منیر طاہر)الیکشن میں پی ایس پی بغیر کسی اتحاد کے حصہ لے گی، آئندہ عام انتخابات میں کسی پارٹی کی دو تہائی اکثریت کے امکانات نہیں، جو پارٹی حکومت بنائے گی ہم تین آئینی ترامیم کی شرط پر سیٹ ایڈجسمنٹ کر سکتے ہیں ۔
کسی بھی پارٹی کے ساتھ انتخابی اتحاد کی ضرورت محسوس نہیں کرتے، سابقہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے موجودہ حکومت وجود میں آئی، امر بالمعروف کا مطلب یہ ہر گز نہیں کہ جو لوگ عمران خان کا ساتھ دیں وہ حق پر اور جو ساتھ نہ دے وہ باطل ہیں ۔ ہماری کسی سے نہ دوستی ہے نہ دشمنی ، ہمارا اپنا منشور ہے۔ پاک سر زمین پارٹی کا نظریہ ، نظریہ پاکستان ہے۔
زوم میٹنگ کے دوران یو اے ای،سعودی عرب، برطانیہ، امریکہ ، یورپ ، آذر بائی جان اور دیگر ممالک سے پی ایس پی عہدیداران اور کارکنان نے آئندہ الیکشن کی حکمت عملی اور پاکستان کی موجودہ سیاسی صورت حال پر سیر حاصل گفتگو کی ،متحدہ عرب امارات سے ڈاکٹر محمد اکرم چودھری نے متذکرہ زوم میٹنگ میں حصّہ لیا۔