قونصل جنرل بارسلونامرزا سلمان بیگ کی ڈائریکٹر جنرل جیل خانہ جات سے ملاقات، پاکستانی قیدیوں کے مسائل پر گفتگو

0

بارسلونا (ارشد نذیرساحل )کاتالونیا میں بالغ قیدیوں کی جیلوں کے ڈائریکٹر Cesar Galvan Romero سے پاکستانی قونصل جنرل مرزا سلمان بابر کی گزشتہ روز ا یک اہم ملاقات ہوئی ،اس موقع پرامورِ جیل خانہ کے ڈیٹا منیجر جناب کارلوس بھی موجود تھے۔

یہ ملاقات انتہائی اہم اور ضروری اس لیے رہی کہ قیدیوں کے بے شمار معاملات اور مسائل پر بات چیت اس کا اہم مقصد تھا۔

مترجم کی سہولت، دستاویزات سے متعلق معاملات، قیدیوں کی مدد کےلیے رسائی، ایسے قیدی جو ذاتی معلومات اور ڈیٹا شیئر کرنے سے گریز کرتے ہیں انھیں یقین دلانا کہ یہ صرف ان کی مدد کےلیے شیئر کیا جائے گا نہ کہ ملک سے بے دخل کرنے اور مشکلات میں اضافہ کرنے کےلیےہے،ماہر تعلیم ڈائریکٹر جیل خانہ نے قیدیوں کی تعلیم اور روزگار کے حوالے سے قونصل جنرل کی تجاویز کا خیر مقدم کیا۔

پاکستانی قیدیوں کو بھی دیگر قیدیوں کی طرح ہفتہ میں آٹھ فون کال کرنے کی اجازت اور مسلمان قیدیوں کےلیے حلال کھانے اور عبادت کے حوالے سے بات چیت بھی ہوئی۔قونصل جنرل کی ہی گزارش پر قیدیوں کو امام کی سہولت پہلے ہی دی جا چکی ہے۔اس کے علاوہ مستقبل قریب میں ویڈیو کالز کی خدمات شروع کی جائیں گی۔

قونصلیٹ میں آنے والے قیدیوں اور کام کرنے کے ان کے بائیو میٹرک پاسپورٹ کے بارے میں انہیں ایک خصوصی اجازت کی ضرورت ہوتی جس کےلیے قونصلیٹ ایک درخواست دیتا جوکہ ایک لمبا لائحہ عمل ہے جس کی وجہ سے قیدی کو اجازت ملنے میں تاخیر ہو جاتی ہے اس عمل کو تیز کرنے کے لئے قونصل جنرل نے ڈائریکٹر سے درخواست کی جس پہ انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ اس عمل کو تیز کرنے کی کوشش کریں گے۔

قونصل جنرل کے قیدیوں کی سزا کے دوران کرنے والی سرگرمیوں میں دلچسپی دیکھتے ہوئے ڈائریکٹر نے بتایا کہ پیشہ ورانہ/تعلیمی/انٹیگریشن کے بارے میں(Reinsercion social) پروگراموں کی ایک طویل فہرست ہے جنہیں قیدی کی ضرورت کے مطابق اپنایا جا سکتا ہے۔ یہ پروگرام سب قیدیوں کو رضاکارانہ مراہم کیا جاتا ہے ۔انہوں نے قونصل جنرل کو بتایا کہ وہ ان پروگراموں کو مزید فروغ دیں گے۔اس کے علاوہ جیسے جیسے وہ رہائی کے قریب پہنچ رہے ہیں انہیں سماجی بحالی کی تربیت ملتی ہے جوکہ Penitentiary Social Service سے مدددی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!