جنرل اسمبلی نیویارک سے لے کر مدینہ منورہ تک خان کے عشق رسول ؐکے ثبوت بکھرے پڑے ہیں، عرفان افسر اعوان
اللہ نے حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے جو کام ان سے لیا وہ کسی اور سیاستدان کے حصے میں نہیں آیا
مدینہ منورہ میں ادب سے ننگے پاؤں چلنے والا مسجد نبوی کی توہین کا سوچ بھی نہیں سکتا
امپورٹڈ حکومت کو چا ہئے کہ عوام کو گمراہ کرنے کے بجائے اس بات کا جواب دیں کہ سعودی عرب میں تین بلین ڈالر کا ریلیف لینے گئے تھے اسکا کیا بنا؟
دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان تحریک انصاف دبئی کے سابق صدر عرفان افسر اعوان نے دبئی میں پارٹی کے کارکنوں اور عہدیداروں سے خطاب کرتےہو ئے کہا کہ فاشسٹ جماعتوں کو شرم آنی چاہیے جو عمران خان کے خلاف مذہب کی بنیاد پہ گھٹیا الزام تراشی کر رہے ہیں عمران خان ایک سچے عاشق رسول ؐہیں اور انہوں نے اپنے دور حکومت میں اسلاموفوبیا پہ کام کیا اور مغرب کو اپنے دلائل سے مطمئن کیا اور اسلاموفوبیا کے خاتمے کے لئے قرارداد پاس کروائی۔
آپ نے ریاست مدینہ کی طرز پہ پاکستان کو چلانے کی بات کی رحمتہ العالمین اتھارٹی بنا ئی تاکہ قوم کو نبی پاکؐ کی سنت پہ چلنے کے لئے تیار کیا جا سکے، متذکرہ تقریب میں جمشید فاضل ، خلیل اعوان ، اجمل سعید ، انوارلحق ڈوگر ، سجاد عباسی ، شکیل سرمد ، ، رانا شہر یار ، رانا نبیل ، عزیزاللہ عرف ملنگی ، شیخ عاطف راشد ، علی رضا ، سید عفان ، وقار احمد ، عادل خان ، وقاص مغل اور وقاص عباسی بھی موجود تھے۔
عرفان افسر اعوان نے کہا کہ موجودہ امپورٹڈ حکومت جس کو عوام کی بالکل حمایت حاصل نہیں وہ جھوٹے الزامات لگا کر ملک میں مذہب کی بنیاد پہ افراتفری پھیلانا چاہ رہی ہے اور اپنی بےعزتی اور عوام کے احتجاج کو حرمت رسول و مسجد نبوی سے جوڑ کر اپنے مزموم مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے جس کی شدید مزمت کی جاتی ہے۔
وہ شخص جو مدینہ نبی میں آج تک جوتے پہن کے داخل نہیں ہوا، عشقِ رسولؐ اس کی زندگی کا شعار ہے،آقا دوجہاں سے عشق دنیا کی ہر چیز سے بالا ہے،اسی عمران خان پر مدینہ نبی کی حرمت کو پامال کرنے کا مقدمہ اس پاکستان میں بنا جسے وہ اسی مدینہ کی ریاست جیسا بنانا چاہتا تھا۔
پاکستان پر مسلط یہ طاغوتی طاقتیں ملک کو خانہ جنگی کی طرف لے کر جارہی ہیں ہمیں ان کے خلاف اکٹھے ہونا ہے اور ملک کو 1947 کے بعد ایک دفعہ پھر حقیقی آزادی کے لئے جدوجہد کرنی ہے،ہم پی ڈی ایم کے مسجد نبوی کی توہین کرنے کے پروپیگنڈے کی بھی شدید مزمت کرتے ہیں۔