سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں سابق وزیراعظم عمران خان کا اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب

0

بروقت معلومات نہ ملنے کی وجہ سے شرکاء کی مخصوص تعداد شرکت کر سکی

اسٹاک ہوم (زبیر حسین)سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں سابق وزیراعظم عمران خان کا اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب ،بروقت معلومات نہ ملنے کی وجہ سے شرکاء کی مخصوص تعداد شرکت کر سکی۔

سویڈن کے دیگر شہروں میں مقیم پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ اگر ہمیں پیشگی اطلاع موصول ہوتی تو ہم اپنے شہروں میں بڑے پیمانے پر انتظامات کرتے، اسٹاک ہوم میں کمیونٹی کی بڑی تعداد اکھٹی نہ ہونے کی بڑی وجہ یہ بھی تھی کہ دو مختلف پینلز نے مختلف مقامات پر تقاریب کا انعقاد کیا۔

پی ٹی آئی پروگریسو پینل سویڈن کے ترجمان شیراز چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سویڈن کے کوآرڈینٹر نے کارکنان اور کمیونٹی کو اعتماد میں لئے بغیر پروگرام کو بغیر مشاورت کے تشکیل دیا جس کی وجہ سے تقریب بڑے پیمانے پر منعقد نہ ہوسکی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!