سیلفی کا جنون، نوجوان لڑکی 50 فٹ بلندی سے گر کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھی

0

بینکاک(تارکین وطن نیوز)تھائی لینڈ میں آبشار کے قریب سیلفی کے جنون میں مبتلا نوجوان لڑکی 50 فٹ بلندی سے گر کر موت کے منہ میں چلی گئی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق تھائی لینڈ میں واقع کوہ ساموئی جزیرے کے سیاحتی مقام پر ساتھیوں کے ہمراہ سفر کرنے والی ننے لوسانا آبشار کے قریب سیلفی لینے کی کوشش کررہی تھی کہ اچانک پھسل گئی اور 50 فٹ بلندی سے نیچے جاگری، لڑکی کا تعلق رومانیہ سے تھا۔

آسٹریا سے تعلق رکھنے والے ننے لوسانا کے دوست مینوئل اوپنکار نے بتایا کہ حادثے سے قبل وہ آبشار کے دلکش مناظر دیکھنے کے لیے چوٹی پر چلے گئے تھے جبکہ گروپ میں شامل دیگر افراد نے لوسانا کو بچانے کی کوشش کی تاہم وہ موقع پر دم توڑ گئی تھی۔

پولیس نے ریسکیو اہلکاروں کے ہمراہ لاش کو پتھروں سے نکالنے کے لیے 3 گھنٹے کا طویل آپریشن کیا جس کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ساموئی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ ساموئی جزیرے واقع آبشار میں 2019 سے اب تک 3 سیاحوں کی اموات ہوچکی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!