پاکستان کی معروف تجزیہ نگار و سینئر صحافی نرگس بلوچ کے اعزاز میں چیئر مین پاکستان جرمن پریس کلب ظہور احمد کی جانب سے ظہرانہ
پاکستان کی مقتدر قوتوں کو کسی سیاسی جماعت کی طرفداری کرنے کی بجائے اپنا کردار ملک وقوم کی فکر میں ادا کرنا چاہئے، نرگس بلوچ
برلن(رپورٹ :مطیع اللہ )مختلف کتابوں کی مصنفہ نرگس بلوچ نے برلن کے صحافیوں کے ساتھ بلوچستان کے حالات پر تجزیاتی نقطہ نگاہ سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا، پاکستان میں جاری سیاسی کشمش اور ملک کے معاشی صورتحال سمیت مستقبل قریب میں معاشی بحران پر اپنے خیالات رکھتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے مقتدر قوتوں کو اپنا کردار کسی سیاسی جماعت کی طرفداری کرنے کی بجائے ملک وقوم کی فکر میں ہو نا چاہیے
پاکستان ہمارے لیے ماں کی حیثیت رکھتا ہے اداروں کو کسی ایک صوبے یا قوم کے بجائے پورے ملک کو ساتھ لیکر چلنا چاہیے، اقرباء پروری کرنے سے نوجوانوں میں بے چینی جیسی کیفیت پیدا ہوتی ہے ، ملک کے اداروں کو بقاء پاکستان کے لیے نوجوانوں کی ذہین سازی کرنے کی ضرورت ہے۔
میری کتابوں پر ہمیشہ انکوائری یا پابندی کا سامنا رہا ہے لیکن میرے الفاظ ہمیشہ پاکستان کے مستقبل کے لیے واضح ہیں، ملک کے اہم ستون ہونے کا ذمہ داری صحافیوں کو بہتر انداز میں ادا کر نی چاہیے ۔
صحافت پاکستان میں پابندیوں کے ساتھ کی جاتی ہے، ہمیشہ حق گوئی نے صحافیوں کو جیلوں میں ڈالا گیا اور کوڑوں سے نشانہ بنایا گیا ۔
آج جرمنی میں صحافیوں کا یہ گلدستہ دیکھ کر دل سے خوشی ہوئی ،پاکستانی احباب اپنے پروفیشن کو پاکستان ترجمانی میں اوورسیز کے شعبے میں حق ادا کرنے میں کردارادا کررہے ہیں ۔
اس موقع پر پاکستان جرمن پریس کلب جرمنی کے چیئر مین ظہور احمد، عشرت معین سیما، مہوش خان اور مایہ حیدر نے مہمان نرگس بلوچ کو گلدستہ پیش کرتے ہوئے جرمن آمد پر خوش آمدید کہا ۔
اس موقع پر پاکستان جرمن پریس کلب برلن کے دیگر صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،مہمانوں کو خیبرپختونخوا کی مختلف کھانوں سے تواضع کرائی گئی ۔