بلاول بھٹو کے بیان نے عمران خان کے امریکی سازش کے بیانئے سے ہوا نکال دی،پی پی پی کینیڈا

0

انٹاریو(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کینیڈا کے صدر چوہدری جاوید گجر،جنرل سیکرٹری راؤ محمد طاہر، سینئر نائب صدر اورنگزیب ظفر، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شفیق راجہ، نائب صدر ظفر اللہ بابر، نائب صدر خالد گل، نائب نائب صدر یعقوب چھینہ، نائب صدر طارق رشید، انفارمیشن سیکرٹری عرفان ملک، پی پی پی ٹورنٹو کے صدر احسن کھوکھر، جنرل سیکرٹری مصدق اکرام، سینئر نائب صدر مشتاق سومرو، نائب صدر سجاد چوہدری، نائب صدر سعد راز ،نائب صدر پرویز جان سرویا، انفارمیشن سیکرٹری محمد امتیاز اور ممبرز ایگزیکٹو کمیٹی حاجی جمیل، منصور مرزا، راؤ یاسر اقبال ، صفدر وڑائچ ، ڈاکٹر محمود اور دوسرے عہدے داروں اور کارکنوں نے بلاول بھٹو زرداری کو امریکہ کے کامیاب دورے پر مبارک باد دی ہے۔

پی پی پی کینیڈا کے عہدے داروں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے اقوام متحدہ، امریکی اور دوسرے سفارتکاروں سے ملاقات میں ریاست پاکستان کی صحیح ترجمانی کی اور پاکستانی موقف بھر پور انداز میں پیش کیا۔

بلاول بھٹو نے عمران خان کے دورہ روس کی حمائت کر کے عمران خان کے امریکی سازش کے بیانئے سے ہوا نکال دی۔

بلاول بھٹو اس دورے میں ایک نوجوان مدبر کے طور پر سامنے آئے۔ بلاول بھٹو کا تین دن کا دورہ شاہ محمودقریشی کے تین سالہ دور پر بھاری ثابت ہوا۔ انشاء اللہ پاکستان بہت جلد عالمی برادری میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر لے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!
[hcaptcha]