ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ،اقتصادی،تعلیمی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا
سٹاک ہوم(نمائندہ خصوصی)سفیر پاکستان برائے سویڈن و فن لینڈ ڈاکٹر ظہور احمد نے سویڈش پارلیمنٹ کے اسپیکر آندریاس نورلین سے خصوصی ملاقات کی، اس دو طرفہ ملاقات میں پاکستان اور سویڈن کے تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ جبکہ دونوں ملکوں میں اقتصادی تعلیم پارلیمانی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کو بڑھانے بارے بات کی گئی۔
اس موقع پر سویڈن سویڈش پارلیمنٹ کے اسپیکر آندریاس نورلین نے کہا کہ سویڈن اور پاکستان کے درمیان دیرینہ سفارتی، تجارتی و معاشی تعلقات ہیں۔ جبکہ سویڈن پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے ۔
سفیر پاکستان ڈاکٹر ظہور احمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ سویڈن یورپی یونین کا اہم ملک ہے۔پاکستان، سویڈن کے ساتھ اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔
سفیر پاکستان نے کہا کہ دونوں ممالک کے اراکین پارلیمنٹ دونوں ممالک کی عوام کو قریب لانے اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔