والتھم فارسٹ میں سیدہ کوثر کے مجموعہ کلام’’عشقِ لاہوتی”کی تقریبِ رونمائی

0

تقریبِ رونمائی ادبی و سماجی پروگرامز ترتیب دینے والی تنظیم والتھم فارسٹ پاکستان کمیونٹی فورم کی طرف سے کی گئی

تقریب میں لندن کی معروف ادبی شخصیات نے سیدہ کوثر کی شاعری اور شخصیت پر مضامین پڑھے

شاعری عطاء خاص ہے جو حساس اور نرم طبیعتوں پہ وارد ہوتی ہے،سیدہ کوثر

دبئی (طاہر منیر طاہر) سیدہ کوثر کے پہلے مجموعہ کلام ’’عشق لاہوتی‘‘ کی تقریب رونمائی لندن میں چودہ برسوں سے ادبی و سماجی پروگرامز ترتیب دینے والی تنظیم والتھم فارسٹ پاکستان کمیونٹی فورم کے تحت والتھم کے علاقہ لیبریج لا ئیبریری میں منعقد ہوئی۔

اس موقع پہ سیدہ کوثر کے پہلے مجموعہ کلام’’عشقِ لاہوتی“کو خوشنما پیکنگ سے باقاعدہ تحفہ کے صورت کھول کر رونمائی کی گئی۔تنظیم والتھم فارسٹ پاکستان کمیونٹی فورم کے تحت پانچ جون ۲۰۲۲ کی دوپہر کو لندن کے پررونق علاقے والتھم فارسٹ میں تنظیم والتھم فارسٹ پاکستان کمیونٹی فورم کی جانب سے سیدہ کوثر کے پہلے مجموعہ کلام’’عشق لاہوتی‘‘کی تقریب رونمائی کا بھرپور اہتمام کیا گیا جس کی قیادت مستند شاعر امجد مرزا امجد نے کی۔

’’عشق لاہوتی‘‘ سیدہ کوثر کی غزلیات پہ مبنی شعری مجموعہ ہے جو اخیر ۲۰۲۱ میں پبلش ہوا اور محض تین ماہ کی قلیل مدت میں آؤٹ آف سیل ہو چکا ہے۔ اس کا دوسرا آڈیشن جلد ہی پرنٹ ہوکر مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔’’عشقِ لاہوتی “کی تقریب رونمائی میں لندن کے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معتبر شخصیات نے شرکت کی ۔

محترمہ سیدہ کوثر کے مجموعہ کلام’’عشقِ لاہوتی‘‘ کی تقریب رونمائی نہایت کامیاب و کامران رہی جس میں لندن کی جن معروف شخصیات نے سیدہ کوثر کی شاعری اور شخصیت پہ مفصل مضامین پڑھے ان میں سماجی شخصیت راجہ اجمل،نعتیہ شاعر ٹیپو ارسل جیو ٹی وی نما ئندہ مشتاق ودود ،شاعر امجد مرزا امجد اور فرزانہ فرحت کے ساتھ ساتھ دوسرے بہت سے ادبا نے ان کی کتاب کلام اور ان کی شخصیت پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔جس کے بعد شاعرہ محترمہ سیدہ صاحبہ نے اپنے اور شاعری کے بارے میں بڑی تفصیل سے ذکر کیا ۔

حاضرین نے ان سے سوالات بھی کیے جن کا انہوں نے بزلہ سنجی کے ساتھ علمی و عقلی جوابات سے محفل کو گرمایا اور اپنے نہایت خوبصورت اشعار اور غزلیات سے محفل کو چار چاند لگائے ۔ محترمہ سیدہ کوثر کو انکے کے ہر شعر پر سامعین نے تالیوں کی گونج سے سراہا۔ اس کے بعد ایک رسمی مشاعرے کی محفل کا انعقاد بھی کیا گیا۔ جس کی ابتدا امجد مرزا امجد نے ترنم سے محترمہ سیدہ کوثر کی ایک نہایت خوبصورت غزل کو پیش کیا کہ ہال تالیوں سے گونج اُٹھا۔

 اس یادگار خوبصورت محفل کتابِ رونمائی کی صدارت تنظیم کے صدر ڈاکٹر رشید اختر نے اور ادبی محفل کی صدارت معروف شاعرہ ڈاکٹر فرزانہ فرحت نے کی جبکہ مہمان خصوصی محترمہ سیدہ کوثر اور مہمان اعزازی معروف شاعر پروفیسر عبدالقدیر کو کب تھے۔

اس تقریب رونمائی کی سب سے خاص بات یہ رہی کہ روایتی طریقہ کار سے ہٹ کر۔ ایک مخصوص بیانیہ تقریر کی بجائے سیدہ کوثر کے ساتھ سوال و جواب کی محفل رکھی گئی ، گفتگو کے دوران سیدہ کوثر کا کہنا تھا کہ شاعری عطاء خاص ہے جو حساس اور نرم طبیعتوں پہ وارد ہوتی ہے اور شاعر کے نازک مزاج پہ معاشرے کے اسلوب کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!