عوام الناس ای خدمت سنٹر کی سہولیات سے فائدہ اٹھائیں اور اپنی مشکلات کو کم کریں،ہارون بلوچ

0

ڈویژنل سطح پر قائم ای خدمت سنٹرشہریوں کو 18 مختلف وفاقی وصوبائی محکموں سے متعلق 133سے زائد سہولیات فراہم کر رہاہے

ڈویژنل سطح پر قائم ای خدمت سنٹرشہریوں کو 18 مختلف وفاقی وصوبائی محکموں سے متعلق 133سے زائد سہولیات فراہم کر رہاہے ۔پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے زیر اہتمام میلہ منڈی روڈ پر کام کرنے والے ای خدمت سنٹر سے قیام سے اب تک پانچ لاکھ 94ہزار 139 شہریوں کو ایک چھت کے نیچے ون ونڈو آپریشن کے تحت خوشگوار ماحول میں خدمات فراہم کی جاچکی ہیں ۔

منیجر ای خدمت سنٹر ہارون بلوچ نے بتایا ہے کہ شہریوں کی د ی جانے والی سہولیات میں سے زیادہ تر کا تعلق نادرا‘ ریونیو ‘ ایکسائز ‘ پوسٹ آفس او رمیٹر وپولیٹن سے ہے ۔ تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ای خدمت سنٹر نے 2015 میں اپنے کام کا آغاز کیا اور اب تک پوسٹ آفس سے متعلق ایک لاکھ تین سو 99 درخواستوں‘ نادار کے 96ہزار 8 سو89صارفین ‘ ڈومیسائل کی 68 ہزار 966 کی در خواستوں کو نمٹایا گیاہے جبکہ ایک لاکھ35ہزار 517 شہریوں کو معلومات کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ ای خدمت سنٹر سے 37ہزار656 ای اشٹام پیپرز‘17ہزار325 ملکیتی فردات اور 3440 بلڈنگ پلانز جاری کئے جاچکے ہیں ۔ 374 میٹروپولیٹن کی تبدیلی جائیداد کے کیسز نمٹائے گئے ۔ ڈومیسائل سرٹیفکیٹس کی ترمیمی 20 کیسز حل کئے گئے۔ گاڑیوں کی رجسٹریشن کے 36 اندراج کئے گئے ۔

1175 بچوںکو کارڈ ‘3566 پراپرٹی رجسٹریاں ‘ 74ہزار 185 ڈرائیونگ لائسنس ‘ 1839 اسلحے کے لائسنس ‘ 12ہزار 650 برتھ سرٹیفکیٹ اور 42 ڈوپلیکیٹ ڈومیسائل جاری کئے گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ NIMS کی خدمات 11ہزار 824 افراد کو فراہم کی گئیں۔ پنجاب ہائوسنگ اتھارٹی کی 123 ‘ تجدیدی ڈرائیونگ لائسنس کی 177 ‘ ٹوکن ٹیکس کی 31 ‘ بیرون ملک مقیم اوورسیز پاکستانیوں کو 935 ‘ای سہولت کی 16 ہزار 678‘ خاندا نی رجسٹریشن کی 10ہزار 235 ‘ ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی 4 ‘ برتھ رجسٹریشن کی 12 سہولیات فراہم کی گئیں۔

تین فام ہائوس سکیموں کی منظوری دی گئی ۔پانچ افراد کو میرج سرٹیفکیٹ بھی جاری کئے گئے ۔ انہوں نے عوام الناس پر زور دیا ہے کہ وہ ای خدمت سنٹر کی سہولیات سے فائدہ اٹھائیں اور اپنی مشکلات کو کم کریں ۔انہوں نے میڈیا پر زور دیا ہے کہ وہ ای خدمات کو عام آدمی تک آگاہی میں اپنا کردار ادا کریں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!