مسلم لیگ نے پاکستان بنایا تھا، مسلم لیگ ہی اسےبچائے گی، لیگی اراکین

1

پاکستان کے موجودہ حالات سابقہ حکومت کے پیدا کردہ ہیں

مسلم لیگ ن اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا کر ملکی حالات کو بہتر کررہی ہے

پاکستان مسلم لیگ ن کی ٹیم ملک کو موجودہ بحرانوں سے باہر نکالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان کے موجودہ حالات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں، ملک مہنگائی اورلوڈ شیڈنگ کی زد میں ہے ، کئی معاملات الجھے پڑے ہیں اور مسائل بکھرے ہوئے ہیں، ان تمام سنگین حالات کی ذمہ دار سابقہ عمران حکومت ہے۔

ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے عہدیداران اور کارکنوں نے شارجہ میں منعقدہ ایک اجلاس میں کیا جس کا انعقاد پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے نائب صدر محمد شہزاد بٹ نے کیا ،جس میں پی ایم ایل این دبئی کے چیئرمین عامر سہیل گھمن، حاجی محمد یونس، چودھری ساجد، پی ایم ایل این منارٹی ونگ یو اے ای کے صدر جان قادر، میاں غلام محی الدین، راجہ محمد نصیر اور ندیم افضل پراچہ نے شرکت کی۔

اس موقع پر لیگی عہدیداران اور کارکنوں نے موجودہ ملکی حالات کو زیر بحث لاتے ہو ئے کہا کہ پاکستان کے موجودہ حالات سابقہ حکومت کے پیدا کردہ ہیں، اپنے ساڑھے تین سالہ دور میں پی ٹی آئی حکومت نے کوئی ڈھنگ کا کام نہیں کیا بلکہ ملک کو بھاری قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا، عمران حکومت صرف ن لیگ کی کردار کشی میں لگی رہی اور ملکی ترقی کے لیے کچھ نہیں کیا بلکہ اس کے وزراء لوٹ کھسوٹ میں مصروف رہے اور دوہری قومیت رکھنے والے وزراء لوٹ مار کرنے کے بعد بیرون ملک بھاگ گئے۔

لیگی اراکین نے کہا کہ مسلم لیگ نے پاکستان بنایا تھا، مسلم لیگ ہی اسےبچائے گی اور ہم نے ملک بچانے کی قسم کھائی ہے۔ حالات کیسے بھی ہوں ہم پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کریں گے، محمد شہزاد بٹ، عامر سہیل گھمن، حاجی محمد یونس، چودھری ساجد، جان قادراور میاں غلام محی الدین نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی ٹیم ملک کو موجودہ بحرانوں سے باہر نکالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے جب کہ ہماری حکومت اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا کر ملکی حالات کو بہتر کررہی ہے جس سے حالات بہتری کی طرف گامزن ہیں۔

متذکرہ لیگی قائدین نے کہا کہ عمران حکومت نے اپنی غلط پالیسیوں اور ناقص حکمت عملیوں کی وجہ سے پاکستان کے حالات خراب کیے اور ریلیاں نکل کر قوم و ملک کا وقت ضائع کیا ہے، ملک کے نوجوانوں کو بے را ہ روی کی طرف مائل کیا، بد اخلاقی کا درس دیا، ملکی وسائل کو تباہ کیا اور ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا۔

یہ پاکستان کے عوام کی خوش قسمتی ہے پاکستان مسلم لیگ ن کو ایک بار پھر ملک کی خدمات کا موقع ملا، اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی ٹیم ملک کو موجودہ بحرانوں سے باہر نکالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

1 Comment
  1. Sharif says

    اس درباری خوشامدی ٹولہ سے پوچھو کہ پاکستان تو مسلم لیگ نے بنایا تھا جبکہ تمہارے سیاسی ابا نواز شریف نے نون لیگ بنائی اور پھر نون لیگ نے کرپشن سے ملک تباہ کردیا
    بے شرم کوگو کچھ شرم کرو

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!