جرمنی میں مقیم تارکین وطن کو مشروط مستقل رہائشی ویزے جاری کرنے کا اعلان

0

حکومت کی جانب سے وعدے کی تکمیل شروع ، 10 ہزار سے زائد پاکستانی بھی نئے پالیسی سے مستفید ہونگے

جرائم میں ملوث، شناخت چھپانے اور غلط معلومات فراہم کرنے والوں کو ملک بدر کیا جائےگا

فرینکفرٹ(مہوش ظفر)جرمنی کی اتحادی حکومت نے اپنے وعدے کی تکمیل شروع کردی، 10 ہزار سے زائد پاکستانی بھی نئے پالیسی سے مستفید ہونگے۔

جرائم میں ملوث، شناخت چھپانے اور غلط معلومات فراہم کرنے والوں کو ملک بدر کیا جائےگا ۔

تفصیلات کے مطابق یکم جنوری 2016 سے جرمنی میں مقیم تارکین وطن کو مشروط مستقل رہائشی ویزے جاری کرنے کا اعلان کردیا، جرائم پیشہ، اپنی شناخت چھپانے غلط معلومات فراہم کرنے والے اور دیگر جرائم میں ملوث افراد سے سختی سے نمٹنے اور ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

معاشرے میں ضم شدہ، کام کرنے والے اور مختلف شعبہ جات میں پڑھنےوالوں کو بھی رعائت دینے کا فیصلہ کیا گیا،

گزشتہ سال جرمنی کے وفاقی اتحادی حکومت نے حکومت سازی سے قبل تینوں سیاسی جماعتوں نے تارکین وطن کی رہائشی اجازت نامے، ڈویل نیشنلٹی سمیت دیگر امور پر اتفاق کرتے ہوئے اتحاد قائم کیا تھا ،جس کے لیے گزشتہ سال سے قانونی مشاورت سمیت دیگر امور پر غوروفکر جاری تھی، گزشتہ روز اتحادی حکومت SPD، Greens اور FDP نے امیگریشن قوانین میں اصلاحات پیش کرتے ہوئے قانون سازی کا اعلان کردیا ۔

یکم جنوری 2016 سے جرمنی میں مقیم تارکین وطن کو رہائشی اجازت نامے جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا جو افراد یکم جنوری 2021 تک جرمنی میں مقیم رہے ،کسی جرائم میں ملوث قرار نہ دیا گیا ہوا اور انکی شناخت واضح ہو ان کو جرمنی میں قانونی طور پر رہنے کے لیے اجازت نامہ جاری کیا جائےگا جس کے لیے چند شرائط بھی واضح کئے گئے جس میں معاشرے ضم ہونا، جرمن زبان پر عبور، کام کرنے والے اور تعلیمی سلسلہ کو جاری رکھنے سمیت دیگر شرائط رکھے گئے۔

واضح رہے کہ یکم جنوری 2016 سے 31 دسمبر 2021 تک جرمی میں تارکین کی تعداد 242000 دو لاکھ بیالیس ہزار تھی تاہم ان میں 136000 ایک لاکھ چھتیس ہزار افراد پانچ سال سے زائد عرصے سے جرمنی میں قیام پزیر تھے ۔

مزکورہ پالیسی کی مخالفت کرنے والوں نے تنقید شروع کردی ہےجبکہ اتحادی حکومت نے پالیسی کو فوری طور پر نافذعمل کرانے کی ہدایت جاری کردی ہیں جبکہ اس قانون میں آنے والوں کے لیے ایمیگریشن حکام نے مختلف ریاستوں میں آگاہی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، اس نئے پالیسی میں 10 ہزار سے زائد پاکستانی بھی مستفید ہونگے جبکہ جرمنی میں غیرقانونی تارکین میں پاکستانی 14 ویں نمبر پرموجود ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!