وہ بیک وقت گلو کار، گیت نگار،ہدایتکار، فنکار، ماڈل اور پروڈیوسر بھی ہیں
عظیم ڈار فنکارانہ صلاحیتوں کے مالک اور بین الاقوامی شہرت رکھتے ہیں
سولو سنگر ہونے کے ساتھ ساتھ وہ منجھے ہوئے کمپوزر بھی ہیں
دبئی (طاہرمنیر طاہر) ویسے تو متحدہ عرب امارات کی سر زمین دنیا بھر کے ممالک کے لوگوں کے رہنے کی جگہ ہے اور یہاں 200سے زائد قومیتوں کے لوگ آباد ہیں جبکہ دوبئی کو اس سلسلے میں خصوصی مقام حاصل کہ جہاں سب سے زیادہ ایونٹس کا انعقاد ہوتا ہے اور ہر ملک کے لوگوں کو اپنی فنکارانہ صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملتا ہے ، چونکہ یہاں زیادہ تعداد ایشین لوگوں کی ہے لہٰذا پاکستان اور انڈیا کے فنکاروں کو دبئی میں اپنے فن کا اظہار کرنے کا موقع ملتا رہتا ہے۔
دوبئی میں ایک باصلاحیت پاکستانی عظیم ڈار کا نام سر فہرست ہے جو آج کل اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کی وجہ سے چھائے ہوئے ہیں، عظیم ڈار بچپن سے ہی فنکارانہ صلاحیت رکھتے ہیں آپ پاکستان کے معروف آرٹسٹ خالد عباس ڈار کے قریبی عزیز ہیں اور لاہور کے پڑھے لکھے معروف گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔
گزشتہ دنوں ایک ملاقات کے دوران عظیم ڈار نے بتایا کہ وہ دوبئی کے علاوہ دنیا کے متعدد ممالک جن میں یورپی ملک بھی شامل ہیں وہاں اپنے فن کا اظہار کر چکے ہیں، عظیم ڈار خداداد صلاحیتوں کے مالک ہیں اور بیک وقت گلو کار، گیت نگار، ہدایتکار، فنکار، ماڈل، پروڈیوسر اور کمپوزر بھی ہیں۔
اب تک ان کے متعدد سولو سانگز منظر عام پر آکر ڈیجیٹل اور الیکٹرانک میڈیا پر اپنی دھوم مچا چکے ہیں، ان کے گانوں کو انٹر نیٹ پر بہت زیادہ پذیرائی ملی ہے اور ان کے چاہنے والوں نے عظیم ڈار سے ان کے اپنے کی البم ریلیز کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
عظیم ڈار نے بتایا کہ وہ اپنے مداحوں کی خواہش کو مد نظر رکھتے ہوئے بہت جلد اپنے گانوں پر مشتمل البم ریلیز کرنے والے ہیں، انہوں نے بتایا کہ پاکستان با صلاحیت فنکاروں کی زمین ہے لیکن ٹیلنٹ کو صحیح طریقہ سے آگے آنے کا موقع نہیں ملتا، انہوں نے کہا کہ وہ نئے فنکاروں کو بھی آگے لائیں گے اور اپنے فن کے اظہار کا موقع فراہم کریں گے۔
عظیم ڈار نے کہا کہ حکومت اگر فنکاروں کی سرپرستی کرے تو پاکستانی فنکار اپنی خداداد صلاحیتوں کے باعث پوری دنیا میں اپنا اور ملک کا نام پیدا کر سکتے ہیں۔
I m drivers experience 10 yars