بلیک برن:ارب پتی عیسیٰ برادران کا مشرقی لنکاشائر کے ہسپتالوں کیلئے 3 لاکھ 50 ہزار پائونڈ کا عطیہ

0

یہ عطیہ عیسیٰ فاؤنڈیشن کے تحت ایسٹ لنکاشائر ہسپتال NHS ٹرسٹ کو تحفے میں دیا گیا

عیسیٰ فاؤنڈیشن کے عطیات کے نتائج ہماری کمیونٹی کو ہمیشہ فائدہ پہنچاتے ہیں،محمد ولی

بلیک برن(غلام عباس ساغر) بلیک برن کے ارب پتی عیسیٰ برادران نے مشرقی لنکاشائر کے ہسپتالوں کے لیے جان بچانے والے آلات اور مشینری کےلئے 3 لاکھ 50 ہزار پائونڈ عطیہ کر کے سب کو حیران کر دیا۔

یہ عطیہ عیسیٰ فاؤنڈیشن کے تحت ایسٹ لنکاشائر ہسپتال NHS ٹرسٹ کو تحفے میں دیا گیا۔

عیسیٰ فاؤنڈیشن، جس کی قیادت کاروباری شخصیت زبیر اور محسن عیسیٰ کرتے ہیں ،جو عیسیٰ گروپ کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں۔

عیسیٰ فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے نمائندوں نے رائل بلیک برن ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ بھی کیا تاکہ ان کے عطیہ کو عملی جامہ پہنایا جا سکے اور یہ دیکھ سکیں کہ یہ سامان مقامی لوگوں کے لیے کس طرح ناقابل یقین تبدیلی لا رہا ہے۔

فاؤنڈیشن کی جانب سے بات کرتے ہوئے محمد ولی نے کہا ہمیشہ سے عیسیٰ فاؤنڈیشن کے عطیات کے نتائج ہماری کمیونٹی کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔بلیک برن میں پیدا اور پرورش پانے والے، زبیر اور محسن ہمیشہ کمیونٹی کے فائدے اور سہولت کے لئے خواہشمند رہتے ہیں۔

ELHTٹیم نے عیسی فاؤنڈیشن کا خیر مقدم کیا اور سازوسامان کی فراہمی اور ہر مشین کو کہاں واقع ہونے کی ضرورت ہے اور ہزاروں ڈاکٹروں اور نرسوں کو تربیت فراہم کی ہے کہ اسے محفوظ طریقے سے کیسے استعمال کیا جائے سب چیزوں کی یقین دہانی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ سوچ کر آگے بڑھ رہے ہیں کہ ہم ٹرسٹ میں ایسی موثر بہتری کی حمایت کرنے میں کامیاب رہے ہیں جس سے طبی ماہرین اور مقامی لوگوں کو براہ راست فائدہ پہنچے گا جنہیں دیکھ بھال کی ضرورت ہے۔عیسی فاؤنڈیشن ٹرسٹ کا ہمارے کام کی حمایت کرنے اور عطیہ کرنے والے ہر فرد کا شکریہ۔

ELHTکے نان ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اور ٹرسٹ کی چیریٹیبل کمیٹی کے چیئر سٹیفن بارنس نے مزید کہا ہمیں عیسیٰ فاؤنڈیشن ٹرسٹ کا ہسپتال میں خیرمقدم کرتے ہوئے اور انہیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہوئی کہ ہم ان کے فراخدلانہ عطیہ سے کیا حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!