بزمِ علم و ادب، بزمِ مُحبانِ فرتاش،تحریک نفاذِ اُردو اور ٹریک سکول سسٹم کے باہمی اشتراک سے عید ملن مشاعرہ

1

مشاعرے کی صدارت بین الاقوامی شہرت یافتہ مزاح نگار آصف علوی نے کی

شعرا نے اپنا کلام پیش کرکے حاضرین سے خوب داد سمیٹی

دبئی(طاہر منیر طاہر)بزمِ علم و ادب، بزمِ مُحبانِ فرتاش، تحریک نفاذِ اُردو اور ٹریک سکول سسٹم کے باہمی اشتراک سے 15 جولائی 2022ء بروز جمعہ ٹریک سکول سسٹم میں’’عید ملن مشاعرہ‘‘ منعقد ہوا۔ مشاعرے کی صدارت بین الاقوامی شہرت یافتہ مزاح نگار اور سوچاں دی مہکار (ادبی تنظیم) کے بانی جناب آصف علوی نے کی۔

اُستاد شاعر اور سینئر نائب صدر سوچاں دی مہکار تنویر احمد تنویر اور نامور شاعر، فکاہ نگار، افسانہ نگار اور تبصرہ نگار ایوب صابر مہمانانِ خصوصی جبکہ اسلام آباد سے تشریف لائی نامور شاعرہ، افسانہ نگار اور کالم نگار رُخسانہ سحر مہمانِ اعزاز تھیں۔اس پروقار تقریب کے میزبان شیخ اسلم شاہد (ناروے) اور سجاد احمد جان ایڈوکیٹ ڈائریکٹر ٹریک سکول سسٹم گھوئینکی تھے۔ سجاد احمد جان اور ساجد علی سیکرٹری انفارمیشن بزمِ علم و ادب سیالکوٹ نے معزز مہمانوں کو پھولوں کے گلدستوں کے ساتھ پرتپاک انداز میں خوش آمدید کہا۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت ساجد حسین ساجد جنرل سیکرٹری بزمِ علم و ادب پسرور کو حاصل ہوئی۔نوجوان نعت گو شاعر عاصم اعجاز نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ اس پروگرام کی نظامت بزمِ علم و ادب کے صدر نعمت اللہ ارشد گھمن نے اپنے مخصوص انداز میں کی۔انہوں نے بزمِ مُحبان فرتاش کے پلیٹ فارم سے ڈاکٹر فرتاش سید مرحوم کی علمی و ادبی خدمات کو خراج ِ تحسین پیش کیا۔ نیز انہوں نے نفاذِ اُردو کی ضرورت و اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔

ایوب صابر نے صاحب ِ صدارت آصف علوی کی شخصیت اور فن پر سیرحاصل گفتگو کی اور ان کی علمی و ادبی خدمات کوبیان کیا۔ آصف علوی، تنویر احمد تنویر، ایوب صابر، رُخسانہ سحر، محمود حیدر پیرزادہ، سجاد احمد جان،عاصمہ فراز،تجمل حسین تجمل، اختر چیمہ، ڈاکٹر الیاس عاجز، عدیل احمد، طارق ملک، جبار انجم، جاوید مہدی،شبنم شاہین، فریحہ باجوہ، حنا شہزادی،قیصر باجوہ، محمد نعیم بٹ، ارسلان ارسل، ساجد حسین ساجد، میاں محمد یوسف، محمد رضوان خادمی اور نعمت اللہ ارشد نے اپنا کلام پیش کرکے حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔

مشاعرے کے بعدتمام شعرا کو شیلڈز سے نوازا گیا جبکہ علم و ادب کے فروغ میں نمایاں خدمات سرانجام دینے پر شیخ اسلم شاہد سرپرست بزم علم و ادب ڈسکہ، زوبیہ آصف چیئر پرسن مضبوط وسیلہ ویلفیئر آرگنائزیشن ، نصیر احمد بھلی سرپرست بزم علم و ادب تحصیل سیالکوٹ، ساجد علی سیکرٹری انفارمیشن بزمِ علم و ادب سیالکوٹ،محمد عثمان ارشد جوائنٹ سیکرٹری بزم علم و ادب سیالکوٹ، تنویر مغل جنرل سیکرٹری بزم علم و ادب تحصیل ڈسکہ، غلام صمدانی قادری نائب صدر بزمِ علم و ادب ڈسکہ ، تابندہ انور RJ ریڈیوFM، زاہد حسین سینئر صحافی،محمد آصف سیٹھی سینئر صحافی E DASKA، عاصم اعجاز کو ’’علم وادب ایوارڈ‘‘ سے نوازا گیا۔

فضل رحیم سینئر صحافی و نائب صدر مضبوط وسیلہ ویلفیئر آرگنائزیشن ، آصف وڑائچ نائب صدر مضبوط وسیلہ ویلفیئر آرگنائزیشن ، نذیر احمد فنانس سیکرٹری بزم علم و ادب تحصیل سیالکوٹ ، وقار احمد باجوہ ماہر تعلیم و جوائنٹ سیکرٹری بزمِ علم و ادب تحصیل سیالکوٹ، صائمہ اختر سینئر نائب صدر بزمِ علم و ادب تحصیل سیالکوٹ، عکاشہ اصغر نائب صدر بزمِ علم وا دب تحصیل سیالکوٹ نے خصوصی طور پر اس پروگرام میں شرکت کی۔

زوبیہ آصف چیئر پرسن مضبوط وسیلہ ویلفیئر آرگنائزیشن نے بزمِ علم و ادب کی شہر سیالکوٹ میں علم و ادب کے فروغ کے لیے کی جانے والی مسلسل کوششوں کو سراہتے ہوئے اس پروگرام میں شریک تمام شعرا کو نقد انعام سے نوازا۔

اس پُروقار تقریب میں فوٹوگرافی کے فرائض ساجد علی اور ویڈیو گرافی کے فرائض میاں محمد یوسف نے سرانجام دے کران حسین لمحات کو کیمرے کی آنکھ میں قید کرلیا جبکہ فیس بک پر E DASKA پیج کے ذریعے سے ہزاروں افراد نے اس پروگرام کو پوری دُنیا میں براہ ِ راست دیکھا ۔

تقریب کے اختتام پر مہمانوں کی تواضع پُرتکلف کھانے کے ساتھ کی گئی۔ تمام شرکا نے بہترین انتظامات پر شیخ اسلم شاہد اور سجاد احمد جان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

1 Comment
  1. Aslam Shahid says

    Good reporting

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!