فرخ کھوکھرکےاعزاز میں قریبی دوستوں کی جانب سے شاندار ڈنر کا اہتمام،سالگرہ کا کیک بھی کاٹا
خدمت ہمارا خاندانی شیوہ ،ہم غریب آدمی کے مسائل حل کرنے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے،فرخ کھوکھر
کوالالمپور(محمد وقار خان)پاکستان کے معروف سوشل میڈیا آئیکون اور کاروباری خاندان سے تعلق رکھنے والے فرخ کھوکھر نجی دورہ پر ملائشیا آئے۔
جہاں ان کے قریبی دوستوں ملک جنید ، ملک سبحان ،عمیر خان نے انکے اعزاز میں شاندار ڈنر کا اہتمام کیا اور انکی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔
مقامی ریسٹورنٹ میں ہونے والے ڈنر کی وجہ سے فرخ کھوکھر کے چاہنے والوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جس کی وجہ سے ایک بڑا اکٹھ بن گیا۔
کھانے اور کیک کاٹنے کے بعد فرخ کھوکھر نے ملائشیا میں مقیم پاکستانیوں اور خصوصی طور پر میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کی اور بتایا کہ انکے ملائشیا آنے کا مقصد ڈاکٹر زاکر نائیک سے ملاقات اور ان سے دعائیں حاصل کرنا تھا اور ڈاکٹر ذاکر نائیک حسین نے پاکستان کے لے بہت دعائیں دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خدمت ہمارا خاندانی شیوہ ہے اور ہم غریب آدمی سے ملنے اور انکے مسائل حل کرنے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے۔
اسی طرح بہت جلد دوبارہ ملائشیا آ ئوں گا اور اپنے محنت کش بھائیوں سے ملاقات بھی کروں گا اور ان کے مسائل کے لئے آواز بھی اٹھائو ں گا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے جیسا پیار ملائشیا میں مقیم پاکستانیوں سے ملا، ایسے ہی دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں کی طرف سے ملتا ہے۔
تو میں اپنے پردیسی بھائیوں سے لاتعلق کیسے رہ سکتا ہوں میں اگلی دفعہ پاکستانی کمیونٹی سے بھرپور ملاقاتیں کروں گا۔
آخر میں انہوں نے اپنے میزبانوں، ملائشیا میں پاکستانی میڈیا اور تمام چاہنے والوں اور خصوصی طور پر ملک جنید اور ملک سبحان کا شکریہ ادا کیا اور انہوں نے کہا میں آپ سب کے لیے دعا گو ہوں، آپ سب بھی ہمارے اور پاکستان کے لیے دعا کریں۔