یونان:فرینڈز آف کشمیر کے زیراہتمام یوم استحصال پر ایتھنز میں بھارتی سفارتخانہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

0

مظاہرے میں بڑی تعداد میں کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی

ایتھنز کی فضا بھارت مردہ باد اور مودی مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی

ایتھنز(انصر اقبال بسراء)فرینڈز آف کشمیر کے زیراہتمام یوم استحصال پر یونانی دارالحکومت ایتھنز میں بھارتی سفارتخانہ کے سامنے بڑے احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا گیا۔

مظاہرے میں بڑی تعداد میں کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی، ایتھنز کی فضا بھارت مردہ باد اور مودی مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی، مظاہرین نے بینزز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔

مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کو فوری نکالے اور 2019 میں کالا قانون نافذ کر کے کشمیریوں کے جو حقوق ضبط کئے وہ فوری بحال کرے، مظاہرے میں بڑی تعداد میں چھوٹے بچوں نے بھی شرکت کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرینڈز آف کشمیر کے عہدیداران اور دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے اور کشمیریوں کی نسلی کشی کی جا رہی ہے ۔

مائوں بہنوں کی عزتوں کو تار تار کیا جا رہا ہے ،بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جو ظلم وبربریت کا بازار گرم کیا ہوا ہے دنیا میں اس کی مثال نہیں ملتی۔

لاکھوں کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا ہے، ہزاروں مائوں کی گود کو خالی کر دیا ہے، دکھ اور افسوس کی بات یہ ہے کہ عالمی برادری کو بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں نظر نہیں آتیں، یہ دوہرا معیار ظلم کی انتہا ہے۔

بھارت نے حریت رہنماؤں کو جیلوں کے اندر بند کیا ہوا ہے، ان کا قصور صرف یہ ہے کہ وہ کشمیر کی آزادی کی بات کرتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!