صحافی ارشد انجم کی والدہ کے انتقال پر پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں تعزیتی ریفرنس

0

پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں کی فاتحہ خوانی میں شرکت اسحاق ڈار اور علی ڈار نے بھی تعزیت کی

مرحومہ کی بخشش و مغفرت کیلئے اجتماعی دعا،ماں کے موضوع پر مقررین کااظہار خیال،ماں کی عظمت بیان کی

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں صحافی ارشد انجم کی والدہ کے انتقال پرتعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں امارات کی تمام ریاستوں سے پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں نے شرکت کی اورارشد انجم سے اظہار تعزیت کیا۔

تعزیت کرنے والوں میں نور الحسن تنویر، آزاد علی تبسم ، نواز جدون ، احمد شیخانی، سید آصف زمان، سبط عارف ، اشفاق احمد، سہیل خاور، چوہدری خالد حسین، چوہدری افتخار، افتخار بٹ، شوکت محمود بٹ، شہزاد بٹ، سہیل گھمن، حاجی نواز، غلام مصطفیٰ مغل، راجہ ظہیر ، مجید مغل، چوہدری ساجد، شبیر مرچنٹ، راجہ محمد سرفراز، خلیل الرحمن بونیری، عرفان افسر اعوان، محمد ثقلین، میاں اویس انجم، چودھری جاوید اقبال، اعجاز احمد خان، فہیم بیگ ، ملک دوست محمّد اعوان، سید سلیم اختر، ملک خادم حسین، ملک خادم شاہین، ملک شہزاد یونس، مقبول احمد، راجہ محمد نصیر، راجہ ظہیر سملالوی، چودھری عبدالغفار، صغیر احمد چودھری، عارف عامر منہاس، غلام محی الدین، صفدرجابر، ملک عادل، حاجی محمد نواز، محمد جمیل بنگیال، سرفراز مغل، الله رکھا، شیر اکبر آفریدی، چودھری سجاد نذیر، میاں منیر ہانس، مقصود احمد، اطاعت حسین وارثی، محمّد نیم، میاں محمد ابراہیم، محمد علی قادری، محمد عظیم قادری اور دیگر بہت سے لوگ شامل تھے۔

اس موقع پر ارشد انجم کی والدہ محترمہ کی بخشش و مغفرت کے لیے اجتماعی دعا اور پسماندگان کے لیے دعائے صبر جمیل کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!