کوالالمپور میں پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کی مناسبت سے تقاریب کا انعقاد

0

پاکستانی ہائی کمشنر محترمہ آمنہ بلوچ نے پرچم کشائی کی،صدر اور وزیراعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے

پاکستان ہائی کمیشن ملائشیا اور پاک ملائیشیا بزنس کونسل کے زیر اہتمام 14 اگست پر فیسٹیول کا بھی انعقاد کیا گیا

کوالالمپور(محمد وقار خان)ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں پاکستان ہائی کمیشن ملائشیا اور پاک ملائیشیا بزنس کونسل کے زیر اہتمام 14 اگست کے موقع پر فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی ریسٹورنٹس اور دیگر شاپ کیپرز نے اپنے اسٹالز لگائے۔

تقریب کا آغاز پرچم کشائی اور قومی ترانے سے ہوا، پاکستانی ہائی کمشنر محترمہ آمنہ بلوچ نے پرچم کشائی کی، بعد ازاں ہائی کمشنر محترمہ آمنہ بلوچ نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا پیغام پڑھ کر سنایا جبکہ فرسٹ سیکرٹری محمد عادل نے وزیراعظم میاں شہباز شریف کا پیغام پڑھ کر سنایا۔

تقریب میں MAPIM ملائیشیا کے صدر استاد اظمیِ کو کشمیر کے حوالے سے خدمات پہ ” ستارہ پاکستان ” سے نوازا گیا۔

فوڈ فیسٹیول میں پاکستانی رنگارنگ کھانے اور مشروبات، مہمانوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے، تقریب میں پاکستانی فوڈز، مشروبات، پھل، سبزیوں، مہندی، ملبوسات اور سفری سہولیات فراہم کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ مختلف قسم کے سٹالز پہ حاضرین کی خصوصی دلچسپی دیکھنے میں آئی۔

تقریب کے آخر میں میوزک گالا کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں خصوصی طور پر پاکستان سے گل خان نے شرکت کی اور حاضرین کو گرمایا، ملی نغموں کے ساتھ ساتھ قرعہ اندازی کے ذریعے مختلف انعامات کا اعلان بھی کیا گیا۔

اس پروقار تقریب میں پاکستان ہائی کمیشن کے آفیسر اور سٹاف کے ساتھ ساتھ مقامی ،پاکستانی صحافیوں ، پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ مختلف کمیونٹیز نے بھی بھرپور شرکت کی اور پاکستانی کلچر کے ساتھ ساتھ فوڈ سے لطف اندوز ہوئے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!
[hcaptcha]