ایتھنز(انصر اقبال بسرا)پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن یونان کے زیراہتمام یوم پاکستان کی پروقار تقریب کا انعقاد مرکزی آفس میں کیا گیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی سفارتخانہ پاکستان یونان سے ڈائریکٹر ایف آئی اے صفی اللہ جوکھیو تھے، تقریب میں چوہدری اشراق نذیر کو صفی اللہ جوکھیو اور صدر پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن یونان میاں صفدر جاوید نے اعزازی شیلڈ پیش کی ۔
خصوصی تقریب میں پاکستان جرنلسٹ کلب رجسٹرڈ یونان کے صدر ارشاد احمد بٹ ،حسیب احمد، معروف سماجی کاروباری شخصیت میاں صغیر احمد، مرزا رفاقت حسین ،چوہدری ظفر ساہی، معروف سنگر ابراہیم فیض ۔ سینئر صحافی ناصر جسوکی، مرزا رفیق احمد، معروف اینکر پرسن ساحل جعفری، پاکستان تحریک انصاف یونان کے رہنما ندیم بٹ سمیت دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔
تقریب میں جشن آزادی کے پرمسرت موقع پر کیک کاٹا گیا اور پاکستان کے امن اور سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔