قائد اعظم محمد علی جناح نے جس طرح ہمارے لئے یہ خطہ ارض حاصل کیا اس کے پیچھے قربانیوں کی طویل داستان ہے
پاکستان ہمارے لیے الله کی عطا کردہ ایک عظیم نعمت ہے جس کی ہمیں دل سے قدر کرنی چاہیے
تقریب میں لیگی کارکنوں اور عہدیداروں کی بھر پور شرکت
دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے سلسلہ میں متحدہ عرب امارات میں پاکستان مسلم لیگ ن کا پہلا ایونٹ عجمان میں ہوا جس کا اہتمام پی ایم ایل این کے سینئر رہنما عبدالمجید مغل نے کیا۔
یوم آزادی کی تقریب میں راجہ محمد جمیل بنگیال، میاں منیر ہانس، حاجی محمد نواز، محمد شہزاد بٹ، جان قادر، عبدالرزاق، خلیل بونیری، اسلم ملک، غلام محی الدین، عتیق احمد، چودھری ساجد، وقاص گھمن، عرفان قمر گوندل، راجہ ابوبکر، خورشید، شفیق صددیقی، راجہ محمد خالد اور زاہد خان کے علاوہ دیگر لیگی کارکنوں اور عہدیداروں نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران اسٹیج سیکرٹری کے فرائض راجہ محمد جمیل بنگیال نے ادا کیے، اس موقع پرپاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کا کیک کاٹا گیا اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی گئی۔
تقریب سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ہمارے لیے الله کی عطا کردہ ایک عظیم نعمت ہے جس کی ہمیں دل سے قدر کرنی چاہیے، بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مقرّرین نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے جس طرح ہمارے لئے یہ خطہ ارض حاصل کیا اس کے پیچھے قربانیوں کی طویل داستان ہے۔
ہمیں چاہیے کہ ہم سب مل جل کر اس آزاد وطن کی حفاظت کریں اور اس کی تعمیر و ترقی میں اپنے اپنے حصہ کا فرض ادا کریں۔