سائبان تحریک کے زیراہتمام ادبی محفل،’’محفل مسالمہ‘‘کا اہتمام

0

محفل مسالمہ میں پنجاب لٹریری گروپ کے ممبران اور پاکستان بھر سے نامور شعراء اکرام نے شرکت کی

تقریب کا اہتمام سمیرا ساجد ناز اورشیخ اسلم شاہد کے تعاون سے ہوا۔

سائبان تحریک کا نعرہ’’کتاب پڑھیں اور خرید کر پڑھیں‘‘:حسین مجروح

دبئی (طاہر منیر طاہر) سائبان تحریک کی ضلعی کوآرڈینیٹر اور پنجاب لٹریری فورم کی ڈویثرنل جنرل سیکرٹری سمیرا ساجد ناز اور(چارٹرڈ پریذیڈنٹ سیالکوٹ سن شائن لائنز کلب) شیخ اسلم شاہد نے سائبان تحریک کے زیر اہتمام ایک ادبی محفل ’’محفل مسالمہ ‘‘کا اہتمام کیا۔

اس محفل مسالمہ میں پنجاب لٹریری گروپ کے ممبران اور پاکستان بھر سے نامور شعراء اکرام نے شرکت کی اور محفل میں اپنا اپنا کلام پیش کیا۔ سیالکوٹ کی ادبی شخصیات کے علاوہ سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی اورمختلف شعبہء ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

محفل مسالمہ میں ادبی دنیا کے چمکتے ستارے شاہد ذکی نے صدارت کی اور سمیرا ساجد ناز نے محفل کا سہرا زاہد بخاری کے سر پر سجایا۔ زاہد بخاری کی تصنیف لعل درخشاں حمد، نعت و منقبت کی پذیرائی کا انتخاب سمیرا ساجد ناز نے کر کے محفل کا اہتمام کیا۔

بزم کی نقابت کی ذمہ داری علی احمد گجراتی نے کی۔ سیالکوٹ میں ادیب اور ادب کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ادیب، شاعرسائبان کے بانی و صدر اور سائبان رسالہ کے مدیر اعلیٰ حسین مجروح کو سمیرا ساجد نے ضلعی کوآرڈینیٹر ہونے کے ناطے سیالکوٹ میں باقاعدہ تحریک کے آغاز کے لیے مدعو کیا اورحسین مجروح نے اس محفل میں سائبان تحریک کا نعرہ ’’کتاب پڑھیں اور خرید کر پڑھیں‘‘ اور سائبان کا مقصد دور حاضر میں ادب اور ادیب کے مسائل کے حل پہ روشنی ڈالتے ہوئے سامعین کو آگاہی دی۔

محفل مسالمہ میں شریک شعراء اکرام اور شاعرات ارشاد نیازی ، طاہر وحید، سید تنوی عدید، اعجاز عزائی، افتخار شاہد، بآصر زیدی رضا مصطفیٰ، رفیق لودھی، عاصم ممتاز، سیف اللہ مرزا، جبار انجم، عبدالمجید صابری، ڈاکٹر سبینہ اویس، عاصمہ فراز، عاصمہ فرازاور یاسمین یوسف نے شرکت کرکے بزم میں اپنے کلام سے رنگ بھرے۔

محفل کے اختتام پہ مہمانان گرامی کو اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا۔ محفل میں موجود مہمانان گرامی نے سمیرا ساجد ناز کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!