پاکستان ہمارے لئے نعمت خداوندی ہے،ہمیں اس کی حفاظت کرنی چاہیے،مقررین
تقریب میں75ویں یوم آزادی کا کیک کاٹا گیااورایک دوسرے کو مبارکباد دی گئی
جشن آزادی کی تقریب میں معروف فلمسٹار،پروڈیوسر،ڈائریکٹرمیڈم سنگیتا کی خصوصی شرکت
دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان پیپلز پارٹی گلف/مڈل ایسٹ نے دبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں پاکستان کی 75 ویں یوم آزادی کی تقریب کا اہتمام کیا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے لیڈران، ورکرز،ممبران اور پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں نے شرکت کی۔
تقریب کا اہتمام پاکستان پیپلز پارٹی گلف / مڈل ایسٹ کے صدر میاں منیر ہانس نے کیا تھا، یوم آزادی کی تقریب میں مقامی شیخ حماد نعمان العلی اور پاکستان سے معروف فلمسٹار، پروڈیوسر، ڈائریکٹر میڈم سنگیتا نے خصوصی شرکت کی۔
دیگر شرکت کرنے والوں میں عائشہ منیر ہانس،فاطمہ چٹھہ،نجمہ جیلانی،جمیلا اختر،نجمہ احسان،رومہ بٹ،صالحہ محمود،عاتقہ خان،صائمہ خان،نائمہ لاشاری،نثار محمود خٹک،محمد ارشد بٹ، ملک خرم شہزاد،چوہدری سجاد نزیر، قاری میاں منور،عاطف عباس گیلانی،تھامس جان،عرفان قمر گوندل،سید یاسر عباس،محمد جمن تنیو ،سردار کامران الاہی،ظفر سیال،سرمد خان،سید غضنفر نقوی، فہیم میتلا،میاں ابو بکر اور باصل اسحاق شامل ہیں۔
تقریب کی نقابت کے فرائض عرفان قمر گوندل نے بخوبی انجام دئیے، اس موقع پر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارے لئے نعمت خداوندی ہے، ہمیں اس کی حفاظت کرنی چاہیے۔
تحریک آزادی کے رہنماؤں کی برصغیر کے مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن بنانے کے لیے ان کی قربانیوں پر خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔تقریب کے آخر میں سب نے مل جل کر کیک کاٹا اور ایک دوسرے کو یوم آزادی کی مبارکباد دی گئی۔