مسجد البلال ویانا میں پاکستان میں سیلاب سے ہلاک اور متاثرہ خاندانوں کیلئے دعائیہ تقریب

0

ویانا (اکرم باجوہ) آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں پاکستانیوں کی پہلی مذہبی درس گاہ مسجد البلال ویانا میں نمازِ جمعہ کے بعد پاکستان میں سیلاب سے ہلاک،متاثرہ افراد اور متاثرہ خاندانوں کے لیے خصوصی اجتماعی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں مسجد البلال کے صدر الحاج محمد اکرم بٹ اور مسجد البلال کی انتظامیہ کے علاوہ پاکستانی اور دوسرے مسلم ممالک کی کمیونٹی نے شرکت کی۔

علامہ محمد ناصر اور ترکی کمیونٹی کے علامہ نے دعا کراتے ہوئے کہا کہ ہم سب دعا کرتے ہیں کہ پاکستان میں سیلاب کی تباہی کے سبب جو لوگ متاثر ہوئے ہیں اللہ پاک ان کی غیبی مدد فرمائے اور جو اس آفت میں ہلاک ہوئے ہیں اللہ پاک انکی مغفرت فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔

حاضرین شرکاء نے پاکستانی قوم کو اس آفت میں مقابلہ کرنے اور خصوصی طور پر سیلاب زدگان کی حکومت پاکستان اور پاک فوج کی جانب سے دن رات مدد کرنے پرانکی شاندار کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستانی قوم زلزلہ اور سیلابوں کےبہرانوں سے نمٹنا جانتی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!