آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں خالصتان ریفرنڈم کیلئے ووٹنگ، ہزاروں سکھوں کی شرکت

0

ویانا (اکرم باجوہ) آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ہندوستان سے سکھ علیحدگی تحریک کے سلسلہ میں گوردوارہ گرونانک گردیو جی 22 ڈسٹرکٹ ویانا میں خالصتان تحریک ریفرنڈم کروایا گیا جس میں سکھ کمیونٹی کی خواتین و مردوں نے سرکاری سطح پر ووٹ ڈالنے سے منع کرنے کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں اپنا ووٹ کا حق کا استعمال کرکے ہندوستان سے علیحدگی اور اپنا ملک خالصتان بنانے کے فیصلے کے حق میں ووٹ ڈالے ۔

خالصتان ریفرنڈم یورپین اور یوکے کوآرڈینیٹر سکھ کمیٹی جگ روپ سنگھ اٹلی ،جسونت سنگھ اٹلی ،گرپال سنگھ اٹلی،رنجیت سنگھ اٹلی،ستپال سنگھ پرتگال،پرم جیت سنگھ یوکے کی زیر نگرانی کروایا گیا ۔

خالصتان ریفرنڈم کوآرڈینیٹر کمیٹی کا کہنا تھا کہ جب 1947 میں ہندوستان اور پاکستان بنے تو سکھوں کے ساتھ نا انصافی کی گئی اور ہم سے دھوکہ کیا گیا ہم نے اسی وقت سے اپنے ملک کیلئے خالصتان تحریک شروع کر دی تھی اور انڈیا کی جانب سے سکھوں پر مظالم شروع کر دیئے گئے ۔

انہوں نے مذید کہا کہ 1984 میں انڈین حکومت نے سکھوں کی خالصتان تحریک کو کچلنے کے لیے ہزاروں سکھوں کا قتل عام کیا اور ظلم کی انتہا کردی۔ مگر پھر بھی ہم نے انڈیا مظالم کا مقابلہ کیا اور تحریک جاری رکھی ۔

سکھ خالصتان تحریک ریفرنڈم کے کوآرڈینیٹر جگ روپ سنگھ نے مذید بتایا ہم انڈیا سے اپنا علیحدہ ملک خالصتان چاہتے ہیں جہاں پر ہم اپنے کلچر اور مذہبی آزادی کے ساتھ پوری دنیا کی طرح پرامن رہ سکیں ،انہوں نے مذید کہا کہ خالصتان ریفرنڈم کا آغاز 31 اکتوبر 2021 کو انگلینڈ سے کیا گیا۔

دوسرا خالصتان ریفرنڈم سوئٹزرلینڈ تیسرا خالصتان ریفرنڈم اٹلی اور چوتھا ریفرنڈم ویانا میں کیا گیا ہے، ہمارا چھٹا اور سب سے بڑا پڑاؤ 18 ستمبر 2022 کو کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں منعقد ہوگا جس میں لاکھوں سکھ سکھ علیحدگی تحریک کے حق میں اپنا ووٹ استعمال کریں گے اور 26 جنوری 2023 کو انڈیا پنجاب میں انڈیپنڈنٹ ڈے کا اعلان کیا جائے گا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!