جرمنی:رائن انڈس گلوبل فورم کے زیر اہتمام بون میں شاندار ادبی تقریب’’ فیض کی یاد‘‘ کا انعقاد

0

تقریب میں فیض احمد فیض کی صاحبزادی منزہ ہاشمی کی کتاب کی تقریب رونمائی کی گئی

بون(رپورٹ:مطیع اللہ) رائن انڈس گلوبل فورم کے زیر اہتمام جرمنی کے سابقہ دارالحکومت بون میں ایک شاندار ادبی تقریب بعنوان فیض کی یادمنعقد ہوئی جس میں فیض احمد فیض کی صاحبزادی منزہ ہاشمی کی کتاب Conversations with my Fatherکی تقریب رونمائی کی گئی ۔

پاکستان میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر تقریب کو انتہائی سادگی کے ساتھ ترتیب دیا گیا جبکہ تقریب میں سیلاب زدگان کے لیے فنڈریزنگ بھی کی گئی،سیلاب زدگان فنڈز اندرونی سندھ کے عوام کو بھجوانے کا اعلان کیا گیا ۔

تقریب کی نظامت فورم کی معروف صحافی و ادیبہسیکرٹری جنرل کشور مصطفے، معروف شاعر، پروڈیوسر وسدا کار یوسف ابراہیم نے کی ،تقریب کے افتتاحی کلمات فورم کے صدر پروفیسر اسلم سید نے فیض احمد فیض کی شاعری اور پیغام پر روشنی ڈالی اور منیزہ ہاشمی کی کتاب Conversations with my Father کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

معروف شاعر اور مصنف پروفیسر عارف نقوی نے فیض سے ملاقاتوں، ترقی پسند ادب میں فیض کی خدمات پر روشنی ڈالی، منیزہ ہاشمی نے اپنی کتاب کا تعارف کروایا اس کے بعد سکینہ سید نے منیزہ ہاشمی کے کچھ خطوط پڑھے جو انہوں نے بچپن میں اپنے والد کو لکھے تھے یہ خطوط سکینہ سید نے اردو انگریزی اور جرمن زبانوں میں پیش کئے۔

یوسف ابراہیم نے اپنے منفرد انداز میں فیض کا کلام پیش کیا اور ان کی زندگی سے ایک خاکہ پیش کیا،فیض احمد فیض کی صاحبزادی کی کتاب کنورسیشن ود فادر پر مختلف یونیورسٹی کے پروفیسرز ہازل بش اور پروفیسر ڈیگنر نے جرمن ، اردو، انگریزی زبانوں میں تبصرہ پیش کیا ۔

تقریب کے اختتام پر بیاد فیض احمد فیض مشاعرہ ہوا،مشاعرے میں مقامی شاعروں کے علاوہ دوسرے یورپی ممالک سے آئے ہوئے مہمان شاعروں جس میں سید اقبال حیدر، سید نجم حیدر ،عاطف توقیر، مدبر احسان، باقر زیدی طاہرہ رباب، غزل انصاری نےفیض احمد فیض کے اشعار اور اپنے نئے کلام سے سامعین کو پیش کئے۔

مشاعرے کی صدارت عارف نقوی نے کی اور اپنے خوبصورت کلام سے اس محفل کو دوام بخشا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!