پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے سب کو ذاتی طور پر شرکت کرنی چاہئے،پیر محی الدین کاظمی

0

ویانا کی معروف شخصیت سید محمود شاہ کی جانب سے پیر محی الدین کاظمی کے اعزاز میں تقریب

ویانا(اکرم باجوہ)آسٹریا کے دارالحکومت میں پاکستان سے ممتاز روحانی علمی پیشوا نقیب الاشراف ابوزین پیر سید محی الدین محبوب حنفی قادری کاظمی ماتریدی سجادہ نشین خانقاہ محبوب آباد شریف حویلیاں خصوصی دو روزہ دورے پر پاکستانی کمیونٹی ویانا کے پاس تشریف لائے۔

ویانا کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت سید محمود شاہ کی جانب سے پیر محی الدین کاظمی کے اعزاز میں ایک باوقار تقریب 16 ڈسٹرکٹ ویانا کے مقامی ریسٹورنٹ میں منعقد کی گئی جس میں پیر محی الدین کاظمی کے علاوہ مقامی مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شخصیات نے شرکت کی۔

پیر محی الدین کاظمی نے امت مسلمہ کے مسائل اور ان کے حل کے لئے سیر حاصل گفتگو کی مختلف سوالات کے جوابات بھی دئیے۔ پاکستان میں آنے والے سیلاب کی وجہ سے انفرادی طور پر سب کو امدادی کارروائیوں میں ذاتی طور پر شرکت کی بھی ترغیب دی۔

تقریب کے آخر میں پیر محی الدین کاظمی نے سید محمود شاہ کا انکے اعزاز میں تقریب منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا اور اجتماعی دعائیہ کلمات میں میزبان اور حاضرین شرکاء اور پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیے خصوصی دعائیں کیں گئیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!