سویڈن کے انتخابات میں لیاقت گورائیہ بھی کامیاب

کامیاب پاکستانی نژاد کونسلروں کی تعداد 3 ہوگئی

سارہ سلام سولنا کی مئیر منتخب ہوجائیں گی

سٹاک ہوم(عارف کسانہ/نمائندہ خصوصی) سویڈن کے انتخابات میں فال شاپنگ کمیون سے سینٹر پارٹی کی جانب سے لیاقت گورائیہ میونسپل کونسلر Kommunfullmäktige منتخب ہوگئے ہیں۔ اس طرح اب تک کے نتائج کے مطابق صرف تین پاکستانی نژاد شفقت کھٹانہ، سارہ کوکا سلام اور لیاقت گورائیہ میونسپل کونسلر منتخب ہوگئے ہیں۔

سویڈن کے انتخابی نظام میں بلدیہ یا میونسپل کونسل کے منتخب رکن کو kommunfullmäktige یا Ledamot کہتے ہیں اور حالیہ انتخابات میں تین پاکستانی منتخب ہوئے ہیں جبکہ پارلیمنٹ اور ریجن کے لئے کوئی بھی منتخب نہیں ہوسکا۔

سویڈن کے انتخابی نظام میں متبادل رکن جسے سویڈش میں Ersättare کہتے ہیں، بھی شامل ہے۔ یہ متبادل رکن صرف اس صورت میں اجلاس میں شرکت کرتا ہے جب منتخب کونسلر موجود نہ ہو بصورت دیگر اس کا کوئی کردار نہیں ہوتا۔ توقع ہے کہ کچھ پاکستانی نژاد متبادل رکن بھی منتخب ہوجائیں گے جو آئندہ چند دنوں میں واضح ہوجائے گا جب حتمی نتائج سامنے آئیں گے۔

دارالحکومت سٹاک ہوم کی ایک اہم بلدیہ سولنا میں سوشل ڈیموکریٹس کی جانب سے منتخب رکن سارہ کوکا سلام مئیر منتخب ہو جائیں گی۔ اس کمیون میں سوشل ڈیموکریٹس، لیفٹ پارٹی، سینٹر پارٹی اور گرین پارٹی نے اتحاد کرلیا ہے اور 61 کے ایوان می انہیں 33 نشستوں سے واضح برتری حاصل ہوگئی ہے۔

اس طرح 1988 کے بعد سے اس بلدیہ سے ماڈریٹ پارٹی کی حکومت کا خاتمہ ہوجائے گا اور سارہ سلام مئیر منتخب ہوکر تاریخ رقم کریں گی۔ وہ پہلی پاکستانی نژاد ہوں گی جو سویڈن میں مئیر منتخب ہوں گی۔

Liaquat Guraiya won Swedish elections
Comments (0)
Add Comment