پاکستان سے بیرون ملک جانے والے مسافروں کیلئے ڈیکلریشن فارم جمع کروانا لازمی قرار

لندن(تارکین وطن نیوز)کسٹم حکام نے بیرون ملک جانیوالے مسافروں کیلئے ڈیکلریشن فارم جمع کروانا لازمی قرار دیتے ہوئے کہا مسافر قیمتی اشیا ڈیکلیئر کرنے کے پابند ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق بیرون ملک جانیوالے مسافروں کیلئے لاہور کسٹم نے ایپ متعارف کرادی ، جس میں مسافروں کوآن لائن ڈیکلریشن فارم جمع کروانے کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ لاہورائیرپورٹ سے ڈیکلریشن فارم جمع کروانا لازمی قراردیاگیاہے اور بیرون ملک جانیوالے مسافر قیمتی اشیا ڈیکلیئر کرنے کے پابند ہوں گے۔مسافروں کوآن لائن فارم فل کرنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی، ڈیکلریشن فارم میں مسافروں سے سامان کی تفصیلات پوچھی گئی، فارم میں درج نہ ہونیوالی اشیابرآمد ہونے پر ضبط کرلیےجائیں گے۔

دوسری طرف غیر ملکی ائیرلائنز نے پاکستان کے مختلف شہروں سے جانے والی پروازوں کے کرایوں میں اچانک اضافہ کر دیا ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے متحدہ امارات، امریکہ اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک کے کرایوں میں تین سو فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے ، امریکہ کا 1 لاکھ کا یکطرفہ کرایہ اضافہ کے ساتھ اب 4 لاکھ روپے کا ہوگیا جب کہ برطانیہ کا وہ ٹکٹ بھی تین لاکھ روپے میں ملنے لگا ہے جو پہلے ایک لاکھ کا ملتا تھا۔

اس کے علاوہ دبئی کا 40 سے 60 ہزار روپے ملنے والا ریٹرن ٹکٹ اب 1 لاکھ 40 ہزار کا کردیا گیا ہے۔ کرایہ بڑھنے کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، مسافروں نے شکایت کی کہ پروازیں کم ہونے سے کرایہ زیادہ دینا پڑھ رہا ہے، لیکن پروازیں کم ہونے میں ہمارا کیا قصور ہے، ہم مہنگے داموں ٹکٹ کیوں خرید رہے ہیں ، کرایوں میں تین گنا اضافے سے متعلق ٹریول ایجنٹ نے کہا کہ 50 فیصد پروازوں کا آپریشن معطل ہونے سے ائیر لائنز نے کرایوں میں اضافہ کر رکھا ہے، سفری اجازت ملنے سے رش زیادہ ہے اس لیے ٹکٹ مہنگے ہیں ، پروازیں بڑھانے سے مسافروں کا رش کم ہوگا تو ٹکٹ کی قیمتوں میں کمی ہوگی۔

Comments (0)
Add Comment