منہاج ویمن لیگ اور منہاج سسٹرز اسپین کے زیراہتمام’’سالانہ محفل میلاد‘‘ کا اہتمام

بارسلونا(نمائندہ خصوصی)منہاج ویمن لیگ اور منہاج سسٹرزاسپین کے زیر اہتمام”سالانہ محفل میلاد”کا اہتمام کیا گیا جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز خوبصورت انداز میں تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ حمد باری تعالیٰ کے بعد محفل میں انفرادی اور گروپوں کی صورت میں خوبصورت نعتیہ کلام پڑھے گئے جن سے خواتین خوب محظوظ ہوئیں۔

ڈاکٹر بشریٰ ریاض صدر منہاج ویمن لیگ یورپ جو کہ مہمان خصوصی کے طور پر مدعو تھیں، انھوں نے حضور کی ولادت کی خوشی اور شمائل النبی صلی للہ علیہ وسلم کے موضوع پر خوبصورت خطاب کیا ۔

اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ حضور نبی اکرم خود اپنی ولادت کی خوشی میں پیر کا روزہ رکھتے تھے، لہٰذا ہمیں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کی خوشی دھوم دھام سے منانی چاہیے۔

انھوں نے حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے شمائل، اخلاقیات اور عادات مبارک کو سادہ اور خوبصورت انداز میں بیان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی روز مرہ زندگی سیرت النبی کو سامنے رکھتے ہوئے گزاریں، یہی منہاج القرآن اور ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا مقصد اور پیغام ہے۔

آخر میں خواتین کی جانب سے پروگرام کو بہت سراہا گیا۔

Minhaj Women's League Minhaj Sisters Spain
Comments (0)
Add Comment